اپنے عقبی صحن میں مثالی باربی کیو کی جگہ بنانے کے چھ آسان طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Casa C Puerto Roldan, VISMARACORSI ARQUITECTOS VISMARACORSI ARQUITECTOS 모던스타일 온실
Loading admin actions …

گھر میں عقبی صحن کی موجودگی ایک بہت اچھا اضافہ ہوتی ہے کیونکہ یہ عملی بھی ہے اور پر لطف بھی! گھر کا عقبی صحن بہت سے کاموں کے لیے استعمال ہو سکتا ہے جیسا کہ آرام کرنا، کھیلنا کودنا یا پھر کسی باربی کیو کی تقریب کا انعقاد۔ باربی کیو لوگوں کو جمع کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اگر آپ کے پاس جگہ موجود ہو تو آپ سارا سال اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کے عقبی صحن میں باربی کیو آرام سے ہو سکتا ہے چاہے آپ کی جگہ بڑی ہو یا چھوٹی، تعمیر شدہ بیرونی باورچی خانہ اور باربی کیو ہو یا پہیوں پر موجود جو کہ آرام سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہو۔ چاہے آپ کے عقبی صحن کا جو بھی ناپ ہو اور جو بھی تخمینہ ہو، یہ مشورے آپ کو ایسی باربی کیو کرنے کی جگہ بنانے کا موقع دیں گے جو آپ کے لیے ہمیشہ پرلطف ثابت ہو گی

1- اپنی جگہ کا تجزیہ کریں

عقبی صحن میں باربی کیو کا علاقہ ترتیب دیتے ہوۓ سب سے پہلے آپ کو اپنی جگہ کا تجزیہ کرتے ہوۓ یہ دیکھنا ہو گا کہ آپ اپنی موجودہ جگہ میں کیا رکھ سکتے ہیں۔ اگر خوش قسمتی سے آپ کا عقبی صحن(اور فاضل تخمینہ) بڑا ہے تو بیرونی باورچی خانہ جس میں تعمیر شدہ ہو، آپ کے لیے بہترین ہے۔ بیرونی باورچی خانے کی موجودگی کی وجہ سے آپ کو بار بار اندر باہر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ آپ ادھر ہی بیٹھنے کی جگہ بھی ترتیب دے سکتے ہیں، تاکہ جب آپ باربی کیو پکا رہے ہوں تو لوگ آپ کے ساتھ بیٹھ سکیں۔

وہ لوگ جن کے عقبی صحن چھوٹے ہیں ان کے لیے بہترین ہے کے وہ عام باربی کیو کا استعمال کریں جس کو آپ اپنے دروازے سے قریب رکھیں تاکہ اگر آپ کچھ بھول بھی جائیں تو لانا مشکل نہ ہو۔ اس باربی کیو کو کھانا کھانے کی جگہ کے قریب رکھنا بھی اچھا ہے تاکہ آپ میز سے انگیٹھی تک آرام سے آ جا سکیں۔

2- بنیادیں

چاہے آپ کا عقبی صحن کتنا ہی بڑا ہو، آپ کو بیٹھنے کی جگہ لازمی چاہیۓ تاکہ آپ باہر کے ماحول اور بھنے ہوۓ کھانوں سے محظوظ ہو سکیں۔ اس لیۓ سب سے اہم چیز مضبوط جگہ کا ہونا ہے جو کہ آپ کی انگیٹھی اور بیٹھنے کے لیے استعمال ہو گی۔ یہ ایک تختہ بھی ہو سکتا ہے اور آنگن بھی۔ یا کوئی بھی ڈھکی ہوئی جگہ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ یہ اس لیے ضروری ہے تاکہ آپ کی میز اور کرسیاں اور آپ کی انگیٹھی گھاس میں دھنس نہ رہی ہو۔ بالاۓ سر چراغ اور دیگر برقی قمقموں کی موجودگی لازمی نہیں ہے،  يہ اس صورت میں مددگار ثابت ہوں گے اگر یہ جگہ گھر کے قریب نہ ہو جدھر سے آتی ہوئی روشنی آپ کی میز کو منور کر سکے۔

3- کیا آپ کھلی جگہ چاہتے ہیں یا ڈھکی ہوئی؟

یہ آپ کے اوپر منحصر ہے کہ آپ اپنی بیرونی جگہ سے کس طرح لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ اگر آپ گرمیوں میں ڈھکی ہوئی جگہ چاہتے ہیں تو یہ دو طریقوں سے ممکن ہے، مستقل یا متحرک۔ سب سے آسان طریقہ ایک بڑی چھتری کا استعمال ہے چاہے جگہ بڑی ہو یا چھوٹی جو کہ آرام سے ایک میز سے دوسری میز پر لٹکائی جا سکتی ہو۔ اگر آپ کسی گرم جگہ پر رہتے ہیں اور کوئی مستقل طریقہ اپنانا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی سائبان کا استعمال کر سکتے ہیں جو کہ ہر ناپ کے لحاظ سے تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ تھوڑا مہنگا ثابت ہوگا اور آسانی سے تبدیل نہیں ہو سکتا۔ مگر یہ اس لیے فائدہ مند ہے کہ یہ طریقہ ہر طرح کے موسم کے لیے موزوں ہے۔

4- ہم آہنگ طریقہ چنیں

آپ کے گھر کے اندرونی حصوں کی طرح بیرونی جگہ بھی ہم آہنگ طریقے سے سجی ہونی چاہیئے۔ چاہے یہ گھر کے اندرونی حصوں کی طرح ہو یا بالکل مختلف انداز سے سجی ہو۔ جیسا کے اس تصویر میں اندر کی سفید رنگ کی سجاوٹ کو باہر بھی استعمال کیا گیا ہے، ہر جگہ یہی رنگ ہے سواۓ میز کے اوپری حصے اور کرسی کے پائیوں پر، جدھر بھورا رنگ استعمال کیا گیا ہے مگر یہ ضروری نہیں کے صرف یہی انداز استعمال کیا جاۓ، آپ ادھر قدرتی رنگوں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کس طرح سے اپنے بیرونی حصے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ کوشش کریں کہ آپ سجاوٹ اپنے ذوق کے مطابق کریں۔

5- اہم ترین جزو

Hogares insertables Nuke, Ñuke Ñuke 모던스타일 정원 화덕 & 바베큐

اب ہم بات کریں گے آپ کے عقبی صحن میں موجود باربی کیو کے سب سے اہم جزو یعنی انگیٹھی۔ سب سے پہلے تو یہ دیکھنا ضروری ہو گا کہ آپ کو کس قسم کی چیزیں بھوننی ہیں۔ اگر آپ کچھ پیچیدہ تراکیب استعمال کرتے ہیں تو اسی حساب سے آپ کو اس قسم کی انگیٹھی چننی ہو گی جیسا کہ چرخ چولہا یا پھر زائد انگیٹھی جڑی ہوئی تاکہ آپ مختلف آنچ پر اپنی چیزیں پکا سکیں۔ اگر آپ صرف گرم موسم سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور صرف برگر اور ہاٹ ڈاگ کی جیسی آسان چیزیں بنانا چاہتے ہیں تو سادہ انگیٹھی کا چناؤ کریں۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا کہ انگیٹھی تعمیر شدہ بھی ہو سکتی ہے اور متحرک بھی۔ جو بھی آپ کے لیے زیادہ آرام دہ ہو۔

6- فرنیچر اور آرائش

اب جب کے پیچیدہ چیزوں پر بات ہو چکی ہے تو فرنیچر پر بات ہو جاۓ۔ کھانے کی میز صرف کھانا کھانے کے لیے ہی نہیں بلکہ بیٹھ کہ بات چیت کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے تو اس لیے یہ بات نہایت ضروری ہے کے اس میز کا چناؤ کیا جاۓ جو آپ کے عقبی صحن کے ناپ کے لحاظ سے موزوں ہو۔ اگر آپ کی جگہ بڑی ہے اور اکٹھے زیادہ لوگوں کو جمع کرنا چاہتے ہیں تو بڑی میز کا چناؤ کریں۔ اس طرح آپ تمام مزید ار کھانا اکٹھا پیش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی جگہ چھوٹی ہے تو اس طرح کی میز کا انتخاب کریں جو زیادہ جگہ نہ گھیرے پر دکھنے میں پر تعیش لگے۔ اس کے علاوہ آپ ایک اونچی میز لے سکتے ہیں جس کے ساتھ  ایسے اسٹول ہوں جو میز کے نیچے رکھے جا سکتے ہوں، یا ایک چھوٹی میز کنبے کے ساتھ باہر کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین ہے

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사