گھر کی بنیادی تزئین و آرائش

Resham Ejaz Resham Ejaz
Muswell Hill House, Jonathan Clark Architects Jonathan Clark Architects 미니멀리스트 주택
Loading admin actions …

گھر کی خوبصورتی بڑھانے والا کوئی بھی منصوبہ ( چاہے وہ رنگ کرنے جتنا چھوٹا ہو یا گھر کی توسیع جتنا بڑا ) ایک مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے۔ شاید آپ کے ذہن میں ڈھیروں نت نئے خیالات ہوں۔ دوست اور رشتے داَر ہر طرف سے آپ کو تجاویز دے رہے ہوں۔ اور شاید آپ خود سے یہ سوال کر رہے ہوں کہ کیا یہ واقعی اتنا ضروری ہے یا بس ایک اچھی تجویز ہے۔

سب سے بڑا کام یہ جاننا ہوتا ہے کہ کام شروع کہاں سے کریں۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے تو کچھ وقت کے لیے رکیں اور اپنے مقصد کو سامنے رکھ کر سب کچھ شروع سے سوچیں۔ 

تو چلیے کچھ تجاویز پہ نظر ڈالتے ہیں جو آپ کو بتائیں گی کہ ایسا گھر کیسے تخلیق کیا جائے جو آپ کی تمام ضروریات احسن طریقے سے پوری کرے۔

۱. گھر کو نیا بنانے کا ایک ترتیب وار منصوبہ بنائیں

اگر آپ کے گھر کو مکمل تجدید کے بجائے صرف کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے تو سب سے بہتر یہ رہے گا کہ آپ ہر کمرے کا چکر لگا کر یہ اندازہ لگائیں کہ وہاں کتنے کام اور تبدیلی کی ضرورت پڑے گی۔ ہال سے شروع کریں ( اِس جگہ کو آپ کی سوچ سے زیادہ بَحالی کی ضرورت ہو سکتی ہے ) اور وہاں سے منطقی طور پر کام کرنا شروع کریں۔

ہر کمرے کے فرش، دیواروں، چھت، روشنیوں اور سجاوٹ کے بارے میں نظم و ترتیب کے ساتھ سوچیں۔ جو سامان آپ خریدنا چاہتے ہیں اس کی لسٹ بنائیں اور جس تعمیراتی یا سَجاوَٹی کام کی ضرورت ہے، اس کے بارے میں بھی لکھیں۔

۲. مسائل سے شروع کریں، ان کے حَل سے نہیں

اگر کوئی بڑی تبدیلی ( جیسا کہ توسیع ) آپ کے مستقبل کا حصہ ہے تو کچھ وقت نکال کر ان عناصر کے بارے میں سوچیں جو آپ کو یہ منصوبہ بنانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

جگہ، روشنی، سامان رکھنے جیسے تمام مسائل کے بارے میں سوچیں اور ان کے ہر پہلو پر نظر ڈالیں۔ چاہے آپ کی جگہ اور بجٹ کتنا بھی ہو، گھر سجانے کی اِس تکون کے ہر حصے کا کوئی نہ کوئی بہترین حَل ضرور ہوتا ہے۔ ہومی فائی کا اشارہ: اپنے گھر کے موجودہ اور مستقبل کے حالات ذہن میں رکھیں ( چھوٹے بچے کچھ وقت بعد بڑے ہو جائیں گے ) اور سوچیں کہ آپ کا گھر ان سب حالات سے کیسے نبٹے گا۔

۳. آپ کے پاس کیا ہے بمقابلہ آپ کو کیا چاہیے

اگر آپ کو جگہ سے متعلق مسائل کا سامنا ہے تو ایک فہرست بنائیں جس میں موجودہ کمروں اور ان کے استعمال سے متعلق معلومات ہوں۔

پِھر ان جگہوں کو ترتیب سے لکھیں جو آپ اپنے گھر میں چاہتے ہیں اور یہ کہ وہ آپ کی کن ضروریات کو پورا کریں گی۔ یہ سمجھیں کہ آپ اپنے خوابوں کے گھر کا خلاصہ لکھ رہے ہیں۔ اِس دو فہرستوں کا آپس میں موازنہ کرنے سے آپ کو سمجھ آ جائے گا کہ کہاں کام کی ضرورت ہے۔ اب مشکل کام یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ کے موجودہ گھر ان ضروریات کو پورا کر سکتا ہے یا نہیں۔ ( جیسا کہ کیا مہمانوں کا کمرا ایک گھر میں موجود آفس کا کام بھی سر انجام دے سکتا ہے؟ ) 

اپنے ذہن کو کھلا رکھ کے سوچیں تا کہ آپ زمینی اور مالی دونوں طرح کے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

۴. موجودہ جگہ کو زیادہ سے زیادہ کام میں لائیں

Aluminium orangery with bi fold doors homify 모던스타일 온실

اگر آپ کو لگتا ہے کے آپ کو مزید جگہ کی ضرورت ہے تو توسیع سے پہلے اپنے پُرانے کمروں پر ایک نظر ضرور ڈال لیں کہ کیا وہ، وہ سب کر رہے ہیں جو وہ کر سکتے ہیں یا نہیں۔

کہیں آپ کے گھر میں پہلے ہی کوئی فالتو کمرا تو نہیں؟ کیا اسے تجدید کے ذریعے استعمال میں لایا جا سکتا ہے؟ کیا آپ کے گھر کے پچھلے حصے میں موجود کمروں کے درمیان سے دیواریں گرا کر اُنہیں آپ کی ضرورت کے مطابق کچن، کھانے کے کمرے یا دیوان خانے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

اگر آپ توسیع کا فیصلہ کرتے ہیں تو اِس امر کو یقینی بنائیے کہ وہ گھر کا حصہ ہی معلوم ہو اور دونوں حصوں کے درمیان آپ کی جگہ اور سامان رکھنے کی ضروریات بخوبی پوری ہو رہی ہوں۔

۵. قدرتی روشنی کی افزائش کریں

اگر روشنی کی کمی آپ کا مرکزی مسئلہ ہے تو ایک روشنی سے بھری ہوئی توسیع شاید ایک روشن تجویز لگے۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ ایسی توسیع آپ کے گھر کے باقی حصوں کی روشنی پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

بڑی بڑی کھڑکیاں اور روشن دان، چاہے وہ کسی چھوٹی سی بیرونی جگہ پر ہی کھلیں، کمرے کی روشنی کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ 

اگر جگہ اور حالات اِجازَت دیں تو باغ میں بنا ہوا ایک کمرا باقی گھر کی روشنی میں رد و بَدَل کے بغیر آپ کو مزید جگہ فراہم کر سکتا ہے۔ اور آپ کے گھر کی رخ بندی پر انحصار کرتے ہوئے، یہ ہو سکتا ہے کہ باغ میں بنا کمرا مرکزی کمروں سے زیادہ دھوپ جذب کرے۔

۶. سامان رکھنے کی جگہ کو منظم کریں

سارے گھر میں آپ کا مقصد سامان رکھنے کی ایسی جگہ ڈھونڈنا ہونا چاہیے جو آسَان بھی ہو اور سامان رکھنے کے لیے مناسب بھی۔ مگر پرانی الماریان چِیر نکالنے سے پہلے ایک بار خود سے یہ سوال ضرور کریں، کیا یہ مزید چل سکتی ہے؟ 

مثال کے طور پر، صرف کچن کی درازوں اور الماریوں کو دوبارہ سے ترتیب دے کر بہت سی قیمتی جگہ خالی کی جا سکتی ہے۔ اسی سوچ کا اطلاق کپڑوں کی الماریوں اور گھر میں موجود سامان رکھنے کی دوسری جگہوں پر بھی ہوتا ہے۔

بات یہ ہے کہ ایسا کرنے سے آپ کا وقت صرف ہو گا مگر پیسہ نہیں۔

۷. ایک 'مشکل کمرے' کو تبدیل کریں

گھر کا کوئی بھی ایسا کمرا جسے نظر اندازِ کیا جاتا رہا ہو، ایک 'مشکل کمرا' کہلایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کمرے کے استعمال میں نہ آنے کی کوئی نا کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ کمرا بہت ٹھنڈا ہو، اس کی چھت صحیح رخ پر نہ بنی ہو یا یہ تاریک ہو۔

آپ وہ وجہ دریافت کریں جس کی وجہ سے یہ کمرا استعمال میں نہیں لایا جا سکتا اور پِھر حَل ڈھونڈنا شروع کریں۔ کیا آپ ایک دیوار تڑوا کر یہ مسئلہ حَل کر سکتے ہیں؟ شاید ایک دروازے یا ہیٹر کی جگہ بدلنے پر یہ کام ہو جائے؟ 

سارے ضروری کام کے لیے درکار رقم کا اندازہ ِِلگائیے تا کہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ آپ کا منصوبہ قابل عمل ہے یا نہیں۔

۸. بنیادی مسائل کو اہمیت دیں

سب سے پہلے پانی، پلمبنگ، بجلی اور گیس کے مسائل حَل کریں۔ اِس سے گھر کی بیرونی وضع میں کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر ایک گرم، آرام دہ گھر کچھ بڑا بنانے کی طرف پہلا قدم ہو گا۔

۹. پِیشہ وروں کو یاد رکھیں

گھر کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنے ارد گرد موجود ہر انسان سے تجاویز ملیں گی۔ مسئلہ یہ ہے کہ، ہو سکتا ہے اِس سب کے درمیان آپ گھبرا جائیں یا پریشان ہو جائیں اور آپ کو سمجھ نہ آئے کہ کیا کریں اور کیسے کریں۔ 

اگر آپ کو لگے کہ آپ مشکل میں گھر چکے ہیں تو پِیشہ وران کی خدمات حاصل کریں جو آپ کو بتائیں گے کہ پیسہ استعمال کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے اور مہنگی پڑنے والی غلطیوں سے کیسے بچا جائے۔ 

ہومی فائی پر ہمارے پاس مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پیشہ وران کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ باغبانی سے لے کر انٹیرئیر ڈیزائن، پینٹینگ اور الیکٹرانکس تک۔ اپنے لیے خود چن لیں!

۱۰. اپنا دھیان نہ بٹنے دیں

چاہے یہ منصوبہ کتنا بھی لمبا ہو جائے، آپ آخر تک اِس پر کاربند رہنے کا عہد کریں۔ تعمیراتی کام ایک لمبا اور تھکا دینے والا عمل ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ بیچ رستے میں آپ چند چھوٹے ( یا بڑے ) فیصلے دوسروں پر چھوڑنا چاہیں۔

ایسے فیصلے آخری نتیجے پر اثر اندازِ ہو سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ آخر میں آپ کو ہی ان نتائج کے ساتھ گزارا کرنا ہو گا اور آپ کا بنیادی مقصد ایک ایسی جگہ تخلیق کرنا ہونا چاہیے جو آپ کی ضروریات اور طرز زندگی سے مطابقت رکھتا ہو۔ 

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

اپنا گھر سجانے کے منصوبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اِس آئیڈیا بُک پر ایک نظر ڈالیں: کم قیمت میں گھر کو بہتر بنانے کی تجاویز۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사