پہلی دفعہ گھر خریدنے والوں کی 10 غلطیاں

Hamna – Homify Hamna – Homify
The Old Post Office , A1 Lofts and Extensions A1 Lofts and Extensions 컨트리스타일 주택
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے لیے ایک نیا گھر خریدنا چاہتے ہیں؟ ہم شرطیہ کہ سکتے ہیں کہ آپ ابھی سے ہی اپنے دیوان خانے ،خوابگاہ کو سجانے اور گھر کے قالین کس طرح کے ہوں یہ سب سوچنے میں مصروف ہو چکے ہیں ۔

گھر خریدنا بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے ۔لیکن کچھ لوگ اس بات سے گھبراتے بھی بہت ہیں ۔ ان یہ گھبرانا بھی غلط نہیں کیونکہ جب بھی کوئی اس کی قیمت اور پھر کیا کیا غلط ہو سکتا ہے کہ بارے میں سوچتا ہے تو پھر گھبراہٹ غیر فطری نہیں ۔

خوش قسمتی سے کچھ طریقے ایسے ہیں جن کی مدد سے آپ ان خوفناک غلطیوں سے بچ سکتے ہیں جو آپ کی جیب پر بہت بھاری پڑ سکتی ہیں ۔ اس سے آپ اس گھبراہٹ سے بچ سکتے ہیں جو کسی گھر کی خریداری کا سوچتے ہی آپ پر سوار ہو جاتی ہے ۔

ان دس غلطیوں کو دیکھیں جن سے بچ کر آپ اپنے بہت سے پیسے بچا سکتے ہیں

1- اپنی گنجائش کے بارے میں نہ جاننا

جیسا کہ آج کل کی مہنگائی سے ہمیں پتا چل گیا ہے کہ اپنی گنجائش کے بارے میں جو بینک ہمیں کہتا اور جو ہم سمجھتے ہیں وہ دونوں یکساں نہیں ہوتے اگر آپ اپنے بجٹ کے بارے میں نہیں جانتے تو اپنے سارے خرچوں کی ایک فہرست بنا لیں۔

جن میں آپ کے ماہانہ خرچے ، کرایا ، گاڑی کا خرچا، کریڈٹ کارڈ  وغیرہ سب شامل ہوں ۔ اس کے علاوہ بڑے سالانہ خرچے جیسے کہ انشورنس وغیرہ کو اس فہرست میں شامل کر کے اپنی ماہانہ تنخواہ سے تفریق کر لیں ۔ اس سے آپ کو پتا چل جاۓ گا کہ آپ اپنے نئے گھر پر ماہانہ کتنا خرچہ کر سکتے ہیں ۔

اپنی برداشت سے زیادہ خرچے والی جگہ تلاشنے سے آپ کے اوپر مالی بوجھ زیادہ ہو جاۓ گا. 

2- رہن کی ضروریات کو نظر انداز کرنا

جب بھی آپ گھر دیکھنا شروع کریں تو یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ ادھار کے لیے پہلے سے منظور شدہ ہیں اس سے پہلے کہ آپ کسی درخواست کو پر کریں ۔ یہ نہ ہو کہ آپ کوئی کنٹریکٹ سائن کر لیں لیکن بعد میں پتہ چلے کہ بینک آپ کو پیسے نہیں دے رہا یا کم دے رہا ہے ۔ اس کا نتیجہ وقت کے ضائع ہونے کے علاوہ کچھ نہیں ۔

یہ بات یاد رکھیں کہ باوجود اس کے آپ بنک کی طرف سے منظور شدہ ہیں لیکن آخری وقت پر بھی یہ سب ختم ہو سکتہ ہے اگر آپ کوئی اور خرچہ کریں جیسے گاڑی کی خریداری کے لیے درخواست کر دیں ۔اگر آپ اس قسم کی کوئی بھی حرکت کریں گے تو آپ کے بہت سے پیسے ضائع ہو جائیں گے جو کہ اس کنٹریکٹ پر لگے ہوں گے.

3- اضافی خرچوں کے بارے میں نہ سوچنا

گھر کے مالک ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کو ماہانہ خرچوں کہ علاوہ بھی بہت سے اضافی خرچوں کے بارے میں تیار رہنا ۔

کرایہ داروں کے برعکس گھر کے مالک کو پراپرٹی ٹیکس بھی دینا ہوتا ہے اور گھر کی دیکھ بھال کے خرچے بھی اٹھانے ہوتے ہیں

4- زیادہ نکتہ چینی ۔

بے شک آپ گھر اپنی تمام خواہشات کو مد نظر رکھ کر لینا چاہتے ہیں لیکن اگر آپ بہت ہی زیادہ نکتہ چینی کریں گے تو ہو سکتا ہے آپ کو جو گھر ملے وہ آپ کی جیب پر بھاری پڑ جاۓ۔

پہلی بار گھر کے خریداروں کو بہت ساری چیزوں پر سمجھوتہ کرنا ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کو مصروف سڑک پر گھر ملے یا پھر پر آرائش گھر نہ ہو یا پھر گھر میں مہمانوں کا کمرہ نہ ہو۔

جب بھی آپ کی جیب اس بات کی اجازت دے تو پھر آپ ضرور اپنی پسند کا گھر تلاش کریں

5- بصارت کے بغیر

کیا آپ تھوڑے عرصے کے لیے کسی معمولی چیز, جیسا کہ بدصورت دیوار کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتے, جب تک آپ دوسرا گھر برداشت نہ کر سکیں۔ اگر آپ کا گھر بڑی چیزیں جو کہ بدلنا مشکل ہے,  جیسا کہ محل وقوع یا سائز کے لحاظ سے آپ کی امیدوں پر پورا اترتا ہے تو چھوٹی چھوٹی چیزوں کو مت دیکھیں۔

ویسے بھی بعد میں گھر میں خود بدلاؤ لانا یا اس کام کے لیے کسی پیشہ ور کو رکھنا اس بات سے زیادہ سستا ہے کہ آپ اچھا گھر خریدنے میں اپنے بہت سے پیسے خرچ کر دیں

6- ایک ہی گھر پر فدا ہو جانا

چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں اور ذرہ سی اچھی چیزیں لگا کر بہت سے فروخت کنندہ آپ کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور گھر کی اصل قیمت سے بہت زیادہ مانگتے ہیں۔

اگر آپ کی جیب اجازت دے تو اس گھر کو دیکھیں جس میں اور بھی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہوں۔ پہلی بار کے خریداروں کو ایسے گھر کو دیکھنا چاہیے جس کو آپ مزید بہتر بنا سکتے ہوں اور آپ کی پراپرٹی کی قیمت میں اضافہ ہو.

7- ضروری چیزوں پر سمجھوتہ

homify 모던스타일 아이방

دو کمروں والا گھر نہ خریدیں اگر آپ بڑا کنبہ رکھنے کا سوچتے ہیں اسی طرح صرف اس لیے فلیٹ نہ لیں کہ وہ سستا ہوتا ہے جبکہ آپ کو ہمسائیوں کے ساتھ دیوار کا اشتراک پسند نہیں۔

یہ درست ہے کہ آپ کو کچھ چیزوں پر سمجھوتہ کرنا ہو گا، جب آپ اپنا پہلا گھر لے رہے ہوں مگر وہ سمجھوتہ نہ کریں جو آپ کے لیے پریشانی کا باعث بنے.

8- معائنے کو نظر انداز کرنا

گھر کو خریدنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ گھر کی حالت ٹھیک ہے۔ یہ نہ ہو کہ بعد میں آپ کو غیر متوقع چیزوں کی مرمت کرنی پڑًے۔ اس طرح سے آپ بعد میں آنے والی سنگین مالی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں.

9- کسی ایجنٹ سے رابطہ نہ کرنا یا پھر فروخت کنندہ کے ایجنٹ کو استعمال کرنا

جب بھی آپ گھر خریدنے کے بارے میں سنجیدہ ہوں تو ایجنٹ کے بغیر کسی بھی گھر نہ جائیں۔ ایجنٹ کا یہ قانون ہوتا ہے کہ وہ بیچنے والے اور خریدار دونوں کے فائدے کو مد نظر رکھتے ہیں۔ لیکن یہ بھی آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اگر آپ کسی اور ایجنٹ سے رابطہ کیے بغیر بیچنے والے کے ایجنٹ سے رابطہ کریں گے تو وہ آپ کے حق میں زیادہ بہتر ثابت نہیں ہو گا.

10- مستقبل کے بارے میں نہ سوچنا

یہ بات کوئی یقینی طور پر نہیں بتا سکتا کہ دس سال بعد محلہ کیسا ہو گا۔ لیکن

پہلے سے موجود معلومات پر توجہ دیں اس سے آپ مستقبل کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ 

اگر آپ خریدار کے بجاۓ فروخت کنندہ ہیں تو اس مضمون کو ضرور دیکھیں

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사