لکڑی سے بنی ۷ چیزیں جو آپ کے گھر کو شاندار بنائیں گی

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify 러스틱스타일 정원
Loading admin actions …

لکڑی ہمیشہ ہی ایک دلچسپ انتخاب ہوتی ہے۔ اِس سے بنائی گئی جگہیں نفاست، اپنائیت اور قدرتی خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہوتی ہیں۔ لکڑی سے مختلف اشیاء تخلیق کی جاتی ہیں جو آپ کے گھر کی ہیئت بَدَل کر رکھ دیتی ہیں، چاہے وہ ایک بالکونی میں استعمال کی جائے یا پورے بیرونی حصے کی تعمیر میں۔ 

ہم کسی بھی وقت لکڑی کے ڈھانچوں کے اچھے اچھے حوالے ڈھونڈ کر اُنہیں سراہ سکتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان تمام انتخابات میں سے آپ وہ انتخاب ڈھونڈ ہی لیں گی جو آپ کے گھر کو خوبصورت، نفیس اور بہت خاص بنا دے۔  

اِس کے لیے ہمارا ساتھ دیجیئے اور ہمارے پِیشہ وروں کے بنائے گئے یہ شاندار منصوبے دیکھئے۔ یہ آپ کے گھر کو ضرور متاثر کن بنائیں گے۔

۱۔ لکڑی کے ڈھانچے اور شیشے کی دیواروں والا کمرا

homify 러스틱스타일 정원 온실

اِس گھر کے مالکوں نے لکڑی کے ڈھانچے اور شفاف دیواروں والا کمرا بنایا تا کہ گھر میں ایسی جگہ شامل کی جا سکے جو باغ سے رابطے کا ذریعہ ہو۔ اِس طرح قدرتی طور پر روشن ماحول میں حَسِین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ، گھر والوں کو دوستوں یا خاندان والوں کو اکھٹا کر کے گپ شپ لگانے کے لیے بھی ایک اچھی جگہ مل گئی۔

۲۔ بیرونی حصے کی خوبصورتی بڑھا دینا

homify 러스틱스타일 정원 온실

ایک دو منزلہ گھر کے پاس سے گزرتے وقت ہم یہ ضرور سوچتے ہیں کہ ایسے گھروں کی بالکونیوں میں لکڑی کا استعمال انہیں کس قدر تبدیل کر دیتا ہے۔ اِس کی ایک بہترین مثال تصویر میں دکھایا گیا گھر ہے۔ 

بالکونیوں میں لکڑی کی ریلنگ نے گھر کی وضع کو بَدَل کر رکھ دیا ہے۔ اِس قسم کے منصوبے کے لیے آپ کو پرانی لکڑی کا استعمال کرنا چاہیے جو سستی بھی پڑے گی اور مضبوط بھی ہو گی۔

۳۔ سائبان کے لیے

homify 러스틱스타일 정원 온실

باغ میں لگے سائبان بہت سی تبدیلی لے کر آتے ہیں۔ ان کا خوبصورت ڈھانچہ باغ کے کنارے بیٹھ کر خوشگوار دوپہریں گزارنے کے لیے بہترین ہے۔ اِس قسم کے ڈھانچے کا فائدہ یہ ہے کہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نفیس اور آرام دہ بھی ہوتا ہے۔ جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اِس سائبان میں لگے پردے اِس کے سارے ماحول کو پر سکون بناتے ہیں۔

۴۔ بیرونی حصے کی خوبصورتی نمایاں کرنے کے لیے

homify 러스틱스타일 정원 온실

جیسا کہ ہم نے پچھلے منصوبوں میں دیکھا، لکڑی کی موجودگی کسی بھی جگہ کی کشش میں اضافہ کر دیتی ہے اور اِس میں بیرونی حصہ شامل ہے۔ گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے لکڑی کے تختوں کو سفید دیواروں کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے جو اِس منصوبے میں کچھ دیہی اندازِ لے آتی ہے۔

۵۔ ایک جدید بالکونی کے لیے

homify 러스틱스타일 정원 온실

ایک لکڑی سے ڈھکی بالکونی کسی تحسین کا محتاج نہیں۔ اِس کی سوراخوں والی چھت کافی مقدار میں روشنی اندر لانے کا کام سر انجام دے کر ماحول کو پر سکون اور خوش گوار بنا دیتی ہے۔ کپڑے سے بنا درمیانی رنگوں کا فرنیچر اسے جدید بناتا ہے۔ اِس جگہ کا قدرتی پن ابھارنے کے لیے سبز رنگ کا قالین استعمال کیا گیا ہے۔

۶۔ لکڑی کے شہتیروں سے بنی چھت کے لیے

homify 러스틱스타일 정원 온실

اِس برآمدے کی خوبصورتی کی وجہ ماربل کے ستونوں کے سہارے ٹکی یہ لکڑی کے تختوں سے بنی پیچیدہ ڈیزائن کی چھت ہے۔ اِس کی سجاوٹ خوبصورت لالٹینوں، گملوں اور لکڑی کی میز کرسیوں سے کی گئی ہے جس سے سارا ماحول کلاسک اور حَسِین نظر آتا ہے۔

۷۔ ایک دلچسپ چھت کے لیے

homify 실내 정원 실내 조경

آخر میں ہم لکڑی سے بنی سے عالی شان چھت دیکھتے ہیں۔ فنکارانہ اندازِ میں تراشی گئی یہ چھت ماحول کو خوبصورت اور منفرد بناتی ہے۔ چار ٹکڑوں میں بٹی اِس چھت کے ڈیزائن کو لکڑی کی کھڑکیاں مزید پر کشش بناتے ہوئے قدرتی روشنی اندر لانے کا باعث بنتی ہیں۔ 

لکڑی کی مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: کمرے کو تقسیم کرنے والی لکڑی کی آڑ۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사