چھوٹے اپارٹمنٹس کے لئے روشنی کے ٧ آئیڈیاز

Wektek Wektek
homify 모던스타일 벽지 & 바닥
Loading admin actions …

اگر گھریلو ڈیزائن اور اسٹائل کی عمومی چمک اور ماحول میں کوئی عنصر خاطرخاوه فرق ڈال سکتا ہے تو وہ روشنی ہے. روشنی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کمرہ دوستانہ لگے، اور آپ اکیلے ہے گھر کی آرائش کو ناکام یا کامیاب بنا سکتے ہیں. اس وجہ کی بنا پہ یہ چیز نہایت ہی ضروری ہے کہ آپ روشنی کیلئے کیا چیز استمعال کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی تیزی اور لگانے کی جگہ بھی.

گھر میں لائٹنگ کا سہی استعمال آسان اوقات میں بھی مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے، لیکن یہ اس وقت اور بھی مشکل ہو جاتا ہے جب آپ ایک چوتھے گھر میں کرنا چاہ رہے ہوں. آج ہم ہومیفائی پہ آپ کے چھوٹے گھر کیلئے روشنی کرنے کے ٧ آئیڈیاز پر نظر ڈالیں گے، اس بات پر زور دیتے ہوے کہ یہ ایک نفیس اور دوستانہ ماحول بنائیں. نیچے کچھ ٹوٹکوں کیلئے پڑھیے اور اپنا جدید اور دل پسند گھر بنائیے.

١. اوپر کے رخ پہ کی گئی روشنی اور دیواروں پہ لگے جھرمٹ

نہ صرف اوپر کے رخ پہ کی گئی روشنی ایک دوستانہ ماحول اور موڈ بناتی ہے، بلکہ یہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ کمرے میں کوئی بھی جگہ سیدھی روشنی میں نہ آئے. یہ ضروری نہیں لگتا، لیکن یہ جگہ کو ملنساری کا احساس دیتی ہے، اور بلخصوص آرام کی جگہوں میں اچھا کام دیتی ہے.
اس بیڈروم میں ہم دیوار پہ لگے خوبصورت قمقموں کو دیکھتے ہیں جو کھڑکی کے سیدھے اوپر لگے ہیں. یہ دھیمی سی دمک کمرے کو غیر محسوسانہ طریقے سے روشن کرتی ہے، اور اضافی روشنی کیلئے سائیڈ لیمپس کے ساتھ  آراستہ ہے.

٢. کچن میں ڈھکی ہی روشنی کا استمعال کریں

homify 모던스타일 주방

چھوٹے باورچی خانوں میں سیدھی روشنی جگہ کے کھلے پن کو متاثر کر، اس کے علاوہ یہ انچاہے کونوں کو چھپائے جانے والے زاویوں کو بھی اجاگر کر سکتی ہے. اس کا حل ڈھکی ہوئی روشنی کی صورت میں آتا ہے، جو کہ نیچے کے رخ پہ کی گئی روشنی کے انچاہے نقصانات کے بغیر نہایت ہی چمکدار متبادل فراہم کرتی ہے.

٣. جداگانہ کھڑے لمپوں کی بجاے دیوار پہ لگے لمپوں کا استعمال کریں

homify 모던스타일 벽지 & 바닥

اگر آپ کے سائیڈ ٹیبلز کیلئے جگہ نہیں یا اگر آپ انھیں اور چیزوں یا کافی کے میز کیلئے کتابوں کیلئے رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو دیوار پہ لگے لمپوں کا استعمال کرنا چاہیے جو جگہ بچانے کے ساتھ ساتھ فیشن ایبل جدید جمال بخشتے ہیں.
اگر آپ گھر میں روشنی کیلئے مدد چاہتے ہیں، اور کسی ماہر کی صلاح چاہتے ہیں، تو ہومیفائی کی ویب سائٹ کے ذریعے آج ہی ماہر ڈھونڈیں اور شروع ہو جائیں.

٤. کھانے کی جگہ کو ایک مخصوص لائٹ کے ساتھ علیحدہ کریں.

چھوٹے گھروں میں یہ عام ہے کہ ایک بڑا کمرہ کافی زیادہ ضرورتوں کے لئے استعمال ہوتا ہے. لہٰذا کچھ حصّوں کو علیحدہ کرنے اور الگ رکھنے کیلئے، روشنیوں کا اچھا استعمال کیا جا سکتا ہے.
اس سلیقہ مند مثال کو دیکھئے، جو حیران کن انداز میں مڑ جانے  والے چھت  سے لٹکے لیمپ کا استعمال کھانے  والی جگہ اور گھر کی باقی جگہ کو علیحدہ کرنے کیلئے  کرتی ہے.

٥. کثیرالاستعمال ٹریک لائٹنگ کا استعمال کریں

homify 스칸디나비아 거실

ٹریک لائٹنگ چھوٹے اپارٹمنٹس کیلئے ایک ضروری چیز ہے کیونکہ یہ مکینوں کو جگہ میں کچھ مخصوص حصّوں پہ روشنی ڈالنے میں مدد دیتی ہے. کیا آپ اپنی دیواری آرٹ کو روشن کرنا چاہتے ہیں، اور ساتھ ہی ٹی وی کو اندھیرے میں رکھنا چاہتے ہیں؟ صرف الگ الگ لائٹ کو زاویے پہ لگا دیں، اور اپنے کمرے کے ماحول کو تبدیل ہوتے دیکھیں.

٦. نی آنز کے ساتھ تخلیقی ہو جائیں

کچھ تھوڑی سی زیادہ تخلیقی چیز کیلئے ہم ایک نظر نی آنز پہ ڈالیں گے. نی آنز ایک اور دیوار پہ لگی خصوصیات ہے (جگہ بچانے کیلئے) جو کہ جگہ کو جگمگ اور انفرادیت بخشتا ہے. آپ عملی طور پر کوئی بھی فونٹ، رنگ، اور تحریر خرید سکتے ہیں، آپ کی سوچ ہی حد ہے. اگر آپ کچھ نیا چاہتے ہیں تو لائٹ کو ماہر سے بنوائیں، یا مارکیٹ میں اپنے مدد آپ کے آپشنز کو بھی دیکھیں.

٧. سادہ اور عملی نیچے کے رخ والی لائٹس

آخر میں ہم نیچے کے رخ پہ کی لائٹس پہ آتے ہیں. یہ عملی، وقت سے بالاتر اور ہر فن مول فٹنگ کم و بیش ہر گھر کیلئے موزوں ہیں، لیکن چوتھے گھروں میں خاص طور سے عمدہ کام کرتی ہیں جہاں جگہ کم ہوتی ہے اور انکی چھوٹی جسمانیت ضروری ہوتی ہے.
مزید انکو فرنیچر میں لگا کے دیکھیں، جہاں یہ ڈھکی ہی ہوں اور نظر سے دور ہوں. یہ آپ کی خاص چیزوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک پرکشش ماحول بھی بناتی ہیں.

ہم امید کرتے ہیں کہ اس آئیڈیا بوک نیں آپکو اپنے گھر کو اجاگر کرنے کے کچھ مفید خیالات دے ہوں گے. اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں: گھریلو روشنیوں کے ١٢  ضرور پتا ہونے والے خیالات

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사