۱۰ سستے مگر دلنشین کچن

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify 식민지스타일 주방 타일
Loading admin actions …

کچن بلاشبہ ایک گھر کی سب سے مضبوط جگہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بہت جلدی خراب ہو جاتے ہیں اور انہیں ترتیب و تجدید کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ مگر اس پر رقم لگتی ہے۔ کچن کی ترمیم و تجدید آسانی سے آپ کے بجٹ کو خطرے کا شکار کر سکتی ہے۔ مگر کچھ تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے کھانا پکانے کی بہترین جگہ تخلیق کی جا سکتی ہے۔

کیا آنے والے تہواروں کے وجہ سے آپ کا بجٹ کم ہے؟ آج ہومی فائی پر ہم دیکھیں گے کہ اپنی محنت سے کمائی گئی دولت کو بہت زیادہ خرچ کیے بغیر آپ کیسے اپنے کچن کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ہم ۱۰ سستے مگن دلنشین باورچی خانے لائے ہیں جو دکھاتے ہیں کہ حکمت، دانائی اور تخلیق تبدیلی کے لیے لازمی عناصر ہیں۔ آگے پڑھیے اور مزید سیکھیے!

۱۔ قدرت کی ایک جھلک

گھر کے اندر رکھے جانے والے پودے رکھنے سے آپ کم کچن کی اپنائیت بھری خوبصورتی مین اضافہ ہو گا اور ان پر کوئی خاص لاگت بھی نہیں آئے گی۔ پودوں کے علاوہ اس کچن میں پالش شدہ لکڑی شامل ہے۔الماریوں کی مرمت کے بعد اسے دیہی بھی بنایا جا سکتا ہے جر سستے راموں اس جگہ کو ایک نئی وضع دے دے گا۔

۲۔ یہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہیں

چھوٹی تبدیلیوں کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ اس کچن کی دیوار کے ساتھ چلتی تیز سرخ رنگ کی پٹی جگہ میں تخلیقی توانائی لے آتی ہے۔

۳۔ رنگوں پر اپنا ہنر آزمائیں

رنگ کسی کچن کو نیا بنانے کا سب سے اچھا اور سب سے سستا طریقہ ہے۔ تھوڑا سا پینٹ آپ کے گھر کے کسی بھی کمرے کی ہیئت بدل دے گا، مگر کچن میں سب سے اچھا لگے گا جہاں آپ کچھ حصوں کو آسانی اور تیزی سے تازہ دم کر سکیں۔

۴۔ کھلے شیلف چنیں

Reforma JBJ, CA.ZA CA.ZA 모던스타일 주방

کھلے شیلف گھر میں خود بنائے جا سکتے ہیں اور آسانی سے کچن میں فامل کیے جا سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر کوئی مددگار ویڈیو ڈھونڈیں اور تعمیراتی کام پر اپنا ہنر آزمائیں، یا پیشہ وروں کو بلا کر تیزی اور آسانی سے نئے شیلف لگوائیں۔

۵۔ مزے دار اور سجاوٹی وینائل

شیشے، ٹائلوں او پتھر سے سستے، وینائل یا اسٹیکر آپ کا خرچہ کروائے بغیر آپ کے کچن کی وضع بدل سکتے ہیں۔

۶۔ کچھ قدیم ٹائلوں کا اضافہ کریں

homify 식민지스타일 주방 타일

قدیم انداز کی ٹائلیں منفرد ہوتی ہیں اور آپ کے کچن میں اچھوتی، اصلی اور تخلیقی جمالیات کا اضافہ کرتی ہیں۔ اگر آپ سنک کے پیچھے ٹائلیں نہیں لگانا چاہتے تو کیوں نہ ایک نیا کاؤنٹر یا میز بنائی جائے؟

۷۔ کچھ رنگوں کا اضافہ

کچن میں الگ الگ چھوٹی جگہوں پر رنگوں کا اضافہ کریں۔ یہ آپ کو بہت بھرے بھرے اور سخت ماحول سے بچائے گا جبکہ کھانے کی جگہ انفرادی طور پر دلچسپ رہے گی۔

۸۔ سادہ اور تخلیقی

ہمیں یہ کھانے کی جگہ بہت پسند آئی جہاں سادہ مگر پراثر فرنیچر رکھا گیا ہے۔ لکڑی کا کام محض بنیادی ہے مگر اضافی شیلف اور برتن رکھنے کے تار سے بنے ریک کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔

۹۔ کپڑے کا استعمال کریں

مختلف اقسام کے کپڑے اور رنگ خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ مثال ہمیں ہلکا نیلا سرمئی رنگ دکھاتی ہے جو ڈیزائن والے پردوں اور چھوٹے سٹولز ےک ساتھ حیرت انگیز طور پر اچھا لگتا ہے۔

۱۰۔ گندگی مٹائیں اور پاک رہیں

ایک باترتیب کچن آپ کو صفائی کا احساس دیتے ہوئے اندر بلاتا ہے۔ اپنی جگہ کو گندگی سے پاک رکھیں اور آپ کا کچن ایک روپیہ بھی خرچ کیے بغیر بالکل نیا ہو جائے گا۔

کیا آپ مزید شاندار کچن دیکھنا چاہیں گے؟ تو دیکھیے: کم پیسوں میں کچن ڈیزائن کرنے کی ۱۲ تجاویز۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사