آرائش کے وقت کی جانے والی 10 غلطیاں جن سے بچنا چاہئیے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Apartment Budapest, INpuls interior design & architecture INpuls interior design & architecture 모던스타일 다이닝 룸
Loading admin actions …

ہم میں سے ہر کوئی ایک ہی رات میں پیشہ ور اندرونی آرائش کا ماہر نہیں بن سکتا۔ اسی وجہ سے جب گھر کی سجاوٹ کی بات آتی ہے تو ہم اپنی نا تجربہ کاری کی وجہ سے بہت سی ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں جو کہ ہونی تو نہیں چاہیۓ لیکن ہم لوگ اب پیشہ ور تو ہیں نہیں اس لیے ہم سے ایسی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ اور اگر اسی کو ماہرین سجائیں تو یہ غلطیاں ہمیں نظر نہیں آتیں۔ 

یہ غلطیاں عمومی طور پر اس وجہ سے کی جاتی ہیں کیونکہ ہم اپنی ذاتی یادوں یا پھر فیملی کی روایات کو جاری رکھنے کے لیے انہیں اپنے گھر میں ڈالنے کی غیر ضروری طور پر کوشش کرتے ہیں۔ 

ہم سب کے گھروں میں کچھ ایسی جگہیں ہیں ہوتی ہیں جن کو ہم بہتر بنا سکتے ہیں لیکن ان پر توجہ نہیں دیتے۔ آج کا یہ آرٹیکل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ ہم آپ کی ان غلطیوں کی نشاندہی کر سکیں جو آپ اپنے گھر کی آرائش کے وقت کرتے ہیں۔

1- آرامدہ میٹرس

آپ کی خوابگاہ کو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آرامدہ بھی ہونا چاہیے۔ ہم ایک غیر آرامدہ جگہ پر کس طرح سے پر سکون نیند لے کر اگلے دن تازہ دم اٹھ سکتے ہیں؟ اسی وجہ سے آپ کو ایک اچھے میٹرس پر پیسہ خرچ کر لینا چاہیے۔ اس سے آپ کا جسم اور دماغ دونوں ہی آپ کا شکریہ ادا کریں گے۔ 

2- پھیلاوہ

homify 모던스타일 욕실

زیادہ تر پھیلاوہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ آپ نے گھر میں چیزیں ذخیرہ کرنےکے بارے میں صحیح سے سوچا نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے آپ کے اندر سٹریس اور غصہ پیدا ہوتا ہے۔ اسی لیے آپ کو چاہیۓ کہ آپ اپنے گھر میں باقاعدہ درازیں، کیبنٹ اور شیلف لگوا لیں۔ اس طرح آپ کا گھر خواہ مخواہ بکھرنے سے بچ جاۓ گا۔

3- غسل خانے کا غیر فعال فرنیچر

غسل خانے میں زیادہ تر ہم پوری طرح سے تیار ہوتے ہیں اور ہماری کاسمیٹکس کی چیزیں بھی ہمیں قریب ہی چاہیۓ ہوتی ہیں۔ اسی وجہ سے غسل خانے میں ایسی جگہیں موجود ہونا لازمی ہیں جدھر آپ اپنی ضرورت کی اشیاء رکھ سکیں۔

4- خوابگاہ کی بہت ہی زیادہ سجاوٹ

ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنی خوابگاہ میں ان رنگوں کا استعمال کریں جو آپ کو آرامدہ اور پرسکون انداز دیتے ہیں۔ کیونکہ ایک اچھی نیند کے لیے کمرے میں پر سکون ماحول ہونا لازمی ہے۔ 

5- ہر چیز کی اپنی جگہ

کوشش کریں کہ آپ ہر چیز کو اس کی جگہ پر ہی رکھیں کیونکہ ہر چیز کی اپنی جگہ ہوتی ہے۔ ایک دیوان خانہ باورچی خانے کی طرح نہیں ہو سکتا اور کوئی ہال کسی آفس کی طرح نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے ہر جگہ کی آرائش اس جگہ کے حساب سے ہونی چاہیۓ۔

6- جگہ کو بہت زیادہ بھر دینا

ایک کمرہ جس میں بہت ساری چیزیں رکھی ہوں وہ ایک خالی جگہ اور عجیب طرح سے سجی ہوئی جگہ کی طرح منفی انداز ذہن میں لاتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ آپ بڑا فرنیچر چھوٹی جگہ میں نہ رکھیں اور اس قسم کا فرنیچر خریدیں جو آپ کے لیے کارآمد ہو۔ 

7- خراب کوالٹی کے برتن

پرانی، ٹوٹی پھوثی اور قدیم زمانے کی کروکری ہمارے کھانے کی جگہ کی لک خراب کر دیتی ہے۔ ہم لوگ اپنی دادیوں، نانیوں کے زمانے کے برتن استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن یہی ہماری غلطی ہے۔ آپ ان پرانے برتنوں سے چھٹکارہ پائیں اور کچھ نئی چیزیں خریدیں جو کہ آپ کے کمرے کو خوبصورت بنانے میں مدد کریں۔

8- قدرتی روشنی کا استعمال نہ کرنا

قدرتی روشنی کا نعم البدل کبھی بھی مصنوعی روشنی نہیں ہو سکتی۔ اس لیے اگر آپ کے پاس کھڑکی یا پھر کوئی روشن دان موجود ہے تو قدرتی روشنی کو پورے کمرے میں پھیلنے دیں۔ اس سے پورا ماحول بہت نرم، گرم اور آرامدہ تاثر پیش کرے گا۔

9- ناکافی روشنی والا باورچی خانہ

homify 스칸디나비아 다이닝 룸

آپ کے باورچی خانے میں صرف ایک لائٹ کافی نہیں ہے کیونکہ نا صرف یہ غیر آرامدہ ہو گی بلکہ اس ہلکی روشنی میں کھانا پکانے کا مزہ بھی نہ آۓ گا۔ کیوںکہ باورچی خانے ميں بہت سارے ایسے کام ہوتے ہیں جن کو بہت زیادہ روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ڈھیر ساری روشنیاں پورے باورچی خانے میں لگائیں تاکہ آپ کا باورچی خانے کام کے لیے آرامدہ اور پرسکون بن جاۓ۔ 

باورچی خانے کے لیے 7 ایسی تجاویز جن کے لیے آپ کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں.

10- بری طرح سے پھیلا ہوا الماری کا اندرونی حصہ

ہر کمرے میں صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط رکھنا ضروری ہوتا ہے، خاص طور پر الماریوں اور لاکر میں۔ اگر کیبنٹ کے آگے دروازے ہوتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اس کو اندر سے پھیلا اور بکھرا ہوا رکھیں۔ سب سے زیادہ صحت مندانہ طریقہ یہ ہے کہ سامنے نظر آنے والی چیزیں بھی منظم ہوں اور جو نظر نہ آئیں وہ بھی۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사