برجوں کےحساب سے خوابگاہ کی آرائش کے طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Contadero Decor, Mexico City 2011, Erika Winters® Design Erika Winters® Design 에클레틱 침실
Loading admin actions …

علمِ نجوم کتنا کامیاب ہے؟یہ کافی مشکل سوال ہےمگرہمارا خیال ہے کہ ہم نے برجوں سے منسلک کچھ خیالات کو جانچنے کا ایک دلچسپ طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ اوروہ یہ ہے کہ آیا آپ کووہ خوابگاہ پسند آئے گی یا نہیں جو آپکے ستارے کے حساب سے ہونی چاہیئے۔ ہم نے ہربرج کے حکمران سیارے اوران سے منسلکہ مخصوص اوصاف کی بنیاد پراسکے لئے ایک بہترین خوابگاہ ڈھونڈی ہے۔ ہم یہ نہیں جانتے کہ ڈیزائنرز نے جب یہ خوابگاہیں ڈیزائن کیں تو وہ اس اعتقاد کے قائل تھے یا نہیں لیکن ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک جگہ خوبصورت ہے۔ آپ کیوں نہیں چلتے ہمارے ساتھ یہ دیکھنے کہ آپ کو وہ خوابگاہ پسند آئی ہے یا نہیں جو کہ آپکا ستارہ کہتا ہے کہ آپ کو آئے گی۔ 

برج حمل

برج حمل کا بنیادی عنصر آگ ہے۔ جسکا مطلب یہ ہے کہ اس برج کے تحت پیدا ہونے والے لوگ بہادر، بیباک، جذباتی اور تھوڑے جوشیلے ہوتے ہیں اورانکی خوابگاہ کی سجاوٹ میں ان سب خوبیوں کی عکاسی ہونی چاہئے۔ شوخ گہرے رنگ جیسا کہ نارنجی اور سرخ برج حمل کے لئے بہترین ہیں اسکے علاوہ ایک بہترین اورمضبوط پلنگ بھی ہونا چاہئے۔ اپنی شرم وحیا کو ڈیزائن کے دروازے پر چھوڑ دیجئے۔ 

برج ثور

خاکی عنصر ہونے کی وجہ سے ثور کے تحت پیدا ہونے والے افراد ہلکے، دھیمے اور منطقی ڈیزائن کو پسند کرتے ہیں ۔ اسلئے اس خوابگاہ میں آپ کوئی بہت زیادہ شوخ یا گہرے رنگ نہیں دیکھ رہے۔ ہلکے، پُرکیف رنگ مناسب رہتے ہیں خاص طور پر جب انکا امتزاج گوناگوں قدرتی لوازمات جیسا کہ لکڑی یا اُون سے کیا جائے ۔ جتنا ممکن ہوسکے اتنا ہی قدرتی روشنی کا بھی بندوبست بھی ہونا چاہئے کھڑکیوں پر کم سے کم پردوں کے ساتھ۔ 

برج جوزا

ہوا کے عنصر کے تحت آنے والا ایک نمایاں ستارہ، جوزا کی توجہ زندگی کے فکری پہلوؤں کی جانب زیادہ ہوتی ہے۔ زیادہ غور وفکروالے معاملات جوزا افراد کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ جسکا مطلب یہ ہے کہ سوچ سمجھ کے ڈیزائن کئے گئے ، باقاعدہ ترتیب شدہ ڈیزائن جوزا افراد کی خوابگاہ میں ہونا ضروری ہیں۔ ہوا کے ہلکے پن کا اظہارہلکے رنگوں سے ہونا چاہیئے اورانکی سوچ کی سنجیدگی کا اظہارانکی گہرے رنگوں کے تضاد سے ہونا چاہئے۔ سفید اور کالے رنگ کے امتزاج سے ہونے والی آرائش بہترین رہتی ہے۔  

برج سرطان

یہ چاند کے زیرِاثر پیدا ہونے والا سیارہ ہے جو کہ مامتا کی دیوی ہے۔ جو بھی برج سرطان کے تحت پیدا ہونگےاسکا مطلب یہ ہوگا کہ وہ خاندان اورقربت کے زیرِاثر ہونگے۔اسلئے انکی خوابگاہ خوبصورت، خوش آمدیدی اور محفوظ جگہ ہونی چاہئے جسمیں انکے پیاروں کی بہت ساری تصویریں ہوں۔ رومانوی رنگوں اور پھولوں کے ڈیزائن کے بارے میں سوچئے۔

برج اسد

خود اظہاری اور آسائش اسد افراد کے لئے بہت ضروری ہے اور وہ آپ اس خوابگاہ میں بھی دیکھ سکتے ہیں جو کہ ہم نے منتخب کی ہے۔ جاذبِ نظر فن پارے اور سنہرا رنگ آپکو برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کی خوابگاہوں میں نمایاں نظر آئے گا۔ اگرکوئی بھی چیز شاہانہ اورغیرمعمولی ہے تو وہ اسد افراد کو ضرور پسند آئے گی۔ 

برج سنبلہ

اگرکوئی ایک ایسی چیز ہے جِس سے سنبلہ کو محبت ہے تو وہ ہے ترتیب اور صفائی ستھرائی اور ہمارا خیال ہے کہ یہ بہترین مثال ہے۔ کاٹھ کباڑ سے پاک، منفرد مسہری/کمرے کو تقسیم کرنے والی اوٹ کی وجہ سے ہمیں ایک روشن، ہوادار اور تازگی سے بھرپور جگہ مل گئی ہے جسمیں آرام سے سویا جا سکتا ہے۔ آپ کویہاں زیادہ گہرے رنگ نہیں نظر آئیں گے۔

برج میزان

برج میزان کا حاکم ستارہ زہرہ ہے۔ برج میزان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو محبت اور یگانگت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انکا نشان توازن ہے جسکا نتیجہ ایک مکمل متوازن خوابگاہ کی صورت میں نکلتا ہے۔ ایک دوسرے کے مخالف رنگ ایک دوسرے کو مکمل متوازن کررہے ہیں جنکہ اسکے ساتھ ہی ایک رومانوی فضاء قائم ہورہی ہے۔ اسکا سہرا پُر آسائش پارچہ جات کے انتخاب کوجاتا ہے۔ کالے اور سفید رنگ کی یہ متوازن سجاوٹ برج میزان سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد کے لئے بالکل مناسب رہے گی۔ 

برج عقرب

گہرے آبی رنگوں، جادو اورطاقتور ڈیزائن سے محبت رکھنے کی وجہ سے سب سے رئیسانہ خوابگاہ عقرب افراد کی ہوتی ہے، انکی خوابگاہ کے لئے گہرا جامنی رنگ، گہرے نیلے اور سبز رنگ کے امتراج کے ساتھ بہترین ہے۔ باریک نمونوں والے پارچہ جات پراسرار ماحول میں اضافہ کرتے ہیں۔ عقرب افراد کی خوابگاہ میں متصفانہ عنصر ضرور ہونا چاہئے۔

برج قوس

غالباً تمام برجوں میں قوس سب سے آزاد فطرت برج ہے اسی لئے اسکے تحت پیدا ہونے والے افراد ہمیشہ کسی نہ کسی مہم ۔ خود کو تلاش کرنے اور سفر کے مواقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اس کوذہن میں رکھتے ہوئے انکے لئے ایک ایسی خوابگاہ بہترین رہے گی جو بہت وسیع ہواوراسکا قدرت کے ساتھ تعلق سے بھرپور ہو۔ اسلئے لکڑی سے بھری ہوئی یہ خوابگاہ بالکل مناسب ہے۔ قوس افراد سٹائل کےعالم ہیں۔ 

برج جدی

مستقل مزاج اورقابلِ اعتباربرج جدی کے تحت پیدا ہونے والے افراد وقت کے حساب اور بھروسہ مندی سے چلتے ہیں۔اس وجہ سے یہ ٹھوس اور لازوال ڈیزائن انکی خوابگاہ کے لئے بہترین ہے۔ ایسا فرنیچر ڈھونڈیں جو کبھی پرانا نہ ہو اور کبھی فیشن سے آؤٹ نہ ہو۔ ہلکے اوران رنگوں کا استعمال کریں جن کے ساتھ باقی اشیاء آسانی سے ملائی جا سکے۔ ہمارا خیال یہ ہے کہ جھاڑیوں جیسے رنگ والی یہ سجاوٹ بالکل مناسب ہے۔  

برج دلو

ہوا کے تحت ایک اور ستارہ، برج دلو۔ اس برج کے تحت پیدا ہونے والے افراد ٹیکنالوجی، جدت اور جدید وضع قطع کی طرف قدرتی طورپر مائل ہوتے ہیں۔اسکا مطلب یہ ہے کہ انکی خوابگاہ بہت پُر جوش ہوتی ہے۔ ہمارے خیال میں رنگ قدرتی اور تازہ ہونے چاہئے مگر فرنیچرجدید زمانے کے مطابق ہونا چاہئے بالکل ایسے جیسے آپ اس تصویرمیں دیکھ رہے ہیں۔  

برج حوت

خوابوں اور روحانی معاملات کے بارے میں متفکر برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد کی خوابگاہ وضع قطع کا ایسا مجموعہ ہوگا جہاں گیان دھیان اور مطالعہِ ذات کی حوصلہ افزائی ہو۔ آئینے اور ترتیب وہاں ضرور ملے گی جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ ظاہری سجاوٹ کو ہلکے رنگوں کا رکھا گیا ہے اور روحانی عناصر کا استعمال آپکی توجہ اپنی طرف زیادہ مبذول کرواتا ہے۔ طرحدار دیواریں حوت افراد کے لئے قدرتی انتخاب ہے جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ 

اگر آپکو علمِ نجوم پر مبنی یہ مضمون پسند آیا ہے تو اِس مضون کو بھی پڑھیں اگلے گھر کے انتخاب کے لئے ستاروں کے حال سےمدد لیں

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사