۱۱طریقے اپنے لیونگ روم کو صاف کرنے کے

Farheen Farheen
RIGHT DOWNTOWN, Markham Stagers Markham Stagers 모던스타일 거실
Loading admin actions …

آپکے لیونگ روم کی صفائی اور حالت آپکی عادتوں کے بارے میں بہت کچھ بیاں کرتی ہے- یہ جگہ قرب وجوار کے لیئے ایک خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ سب یہاں جمع ہوتے ہیں۔ جگہ چھوٹی بھی ہو اگر اسکی صفائی اچھے سے کی گئی ہو تو یہ آپکے لیئے دماغی تروتازگی کا سبب بن سکتی ہے۔

عید وغیرہ پر یہ جگہ ایک چھوٹے پارٹی ہال کی جگہ لے لیتی ہے۔ ایک فیشن ایبل ہال مرتب کرنے کے لیئے آپ کو سب سے پہلے اس جگہ کی گندگی کو صاف کرنا ہوگا۔ اس کے لیئے آج ہم کچھ تجاویز شامل کریں گے آپکو یقین نہیں ہوگا کہ یہ کتنا آسان ہے

آپ کے گھر میں ایسا کچھ نہیں

ویلیم مورس کے وہ الفاظ یادگار ہیں کہ کوئی بھی چیز گھر میں تب تک نہ رکھیں جب تک آپ کو یقین نہ ہو کہ یہ کام کا ہے یا واقعی خوبصورت ہے۔ دیکھیئے Markham Stagers نے کس طرح اس فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اس چھوٹے سے اپارٹمنٹ کو بے حد خوبسورت بنا دیا ہے۔ آپ بھی چھوٹی سی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے اس طرح کا لیونگ روم حاصل کر سکتے ہیں

اپنے میگزین اور اخباروں کو منظم کر کے رکھیں

ایک بک کیس یا کتاب منتظمیں کی مدد سے کتابوں کو جگہ ہر اور خوبصورتی سے رکھیں اسطرح گند پھیلنے کا اندیشہ کم ہوتا ہے۔ الگ سے کتاب شیلف بنانے کی بجائے آپ کافی کی ٹیبل کے نیچے کی اسٹوریج کو بھی استعمال کر سکتے ہیں

دھیان میں رکھیں کونسی چیزیں کہاں رکھنی ہیں

اس شاندار صوفے سے شکریے کے ساتھ، اس کمرے میں کافی ٹیبل اور کرسی بھی پڑی ہے لیکن پھر بھی اس میں چلنے پھرنے کی کافی جگہ موجود ہے۔

یہ دیکھنے میں ہی کافی آرام دہ اور پر سکون لگتا ہے، اس پرسکون گھر کو بنانے کے لیئے صرف اس بات کا دھیان رکھیں کہ کونسا انٹیریئر کہاں رکھنا ہے

اپنے ٹی وی کے کیبنٹ کو صاف رکھیں

ایک ٹی وی کے لیئے کیبنٹ بنوائیں اور تمام ایلکٹرانک اشیا اس میں رکھیں۔ Elfa Deutschland Gmbh نے ٹی وی کیبنٹ اور بک شیلف کو ملا دیا ہے سلائیڈنگ دروازوں کے ساتھ۔ جس کے نتیجے میں یہ مزید خوبصورت اور صاف ہوگیا ہے

باسکٹ اور باکسز آپ کے دوست ہیں

یہ تو آپ جانتے ہیں کہ باسکٹ اور باکسز آپکے دوست ہیں۔ لیکن اگر آپ اسطرح کا میز استعمال کریں جس میں درازوں کی جگہ اس قسم کی ٹوکریاں رکھی ہوں تو یہ بہت کارآمد رہے گا۔ اگر آپ کے گھر چھوٹے بچے ہیں تو بس آپ کو اسی کی ضرورت تھی

بجلی کی تاروں کو باندھ کر رکھیں

homify 주택

کیا تاریں پورے کمرے میں بکھری ہوئی ہیں اور اب آپ کے لیئے خطرہ بن رہی ہیں تو آپ کو اس تجویز کی ضرورت ہے۔ انکو ایک صاف کور سے ڈھانپ دیں۔ ان کو ڈھانپ دینا ہی دیرپا حل ہے

کافی کے میز کو صاف رکھیں

ایک کافی کا میز جس پر کل کی کافی کے دھبے ہوں، بکھرے ہوئے اخبار اور اشیا کی ترتیب نہ ہو ایسا لیونگ روم بلکل بھی پر کشش نہیں ہوسکتا۔ جاپانی پانچ لفظی مقولہ یاد رکھیں: ترتیب دیں، منظم کریں،چمکائیں، معیار اور برقرار رہیں یہ ہمارے گھر کے لیئے بھی بہت کار آمد ہے۔ ہمیں اسکو بس اپلائی کرنے کی ضرورت یے

دیواروں کا دھیان رکھیں

ایک خوبصورت لیونگ روم کے لیئے ضروری ہے کہ اسکی دیواریں صاف ہوں۔ ایک فیچر دیوار پر صرف

کچھ پینٹنگ اور کچھ آٹوگراف کافی ہیں لیکن بہت ساری پینٹنگ کمرے کو بند کر دیتی ہیں اسلیئے ان سے بچیں

فرنیچر اسٹوریج کے ساتھ

'Asia' Rectangular coffee table with storage by La Primavera homify 모던스타일 거실 소파테이블 & 협탁

اگر بہت زیادہ گند ایک شاندار لیونگ روم میں روکاوٹ ہے تو وقت ہے کہ آپ اسٹوریج کے ساتھ فرنیچر میں پیسے لگائیں۔ کافی میز میں چھپی اسٹوریج، صوفہ بیڈز اسکی مثالیں ہیں

شیلفس کو صاف کریں اور کیبنٹس کو دکھائیں

ایک صاف ستھرا لیونگ روم ہر گھر کی ضرورت ہے اسلِیئے شیلفیں ہمیشہ صاف رکھیں اور کمرے کو  Anna and Eugeni Bach. کی طرح ڈیزائن کریں

مٹی سے نجات کے لیئے اندر پودے لگائیں

آپ ہر وقت اپنے گھر کو خوبصورت اور صحت مند بنانا چاہتے ہیں اور اسی میں لگے رہتے ہیں اگر آپکی سوچ بھی یہی ہے تو آپ بھی گھر کے اندر پوٹڈ پودے لگائیں انکی موجودگی میں ماحول بے حد صحت مند رہے گا ۔

ان میں سے بہت سارے پودے نمی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس طرح کمرے میں نمی جمع ہونے نہیں دیتی۔

اسطرح آپ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ایک اچھا وقت گزار سکتے ہیں

مزید دلچسپ تجاویز پڑھیں: لیونگ روم ڈیکوریکشن آپکے ستارے کے مطابق

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사