ہفتے کی شاندارمضامین کی شہ سرخیاں

.homify .homify
homify 모던스타일 욕실
Loading admin actions …

آپ کا ھومی فائی سنڈے ٹائم, آپکی مزید حوصلہ افزائی کے لئے اور ایک بار پھر ھمارے آیئڈیابک سے تخلیقی اور متاثر کن خیالات حاصل کرنے کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔

صاف ستھرا

گھرصاف ستھرا رکھنا رکھنا اور صفائی کرنا ہمیں تو بہت پسند ہے۔۔۔ آپ کو صفائی کرنا پسند نہیں؟ اوہو۔۔ چلیں ہم اس کو تبدیل کر دیں گے۔

جب آپ کو پتا چلے گا کہ چند آسان طریقوں سے یہ مشکل کام کتنا آسان ہو جاتا ہے تو آپ بھی یقینا ہر وقت اپنے گھر کو صاف ستھرا اور مہکتا ہوا رکھنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ 

چلیں پھر دیکھتے ہیں وہ سادہ اور آسان طریقے جو جادوئی اثر رکھتے ہیں۔

 گرد آسانی سے صاف کریں: عمومی طور پر لکڑی کے فرنیچر سے مٹی چپک جاتی ہے اور پھر آسانی سے صاف نہیں ہوتی۔ اس کے لیے آپ ہلکے سے پرفیوم یا باڈی سپرے کا استعمال کریں، مٹی باآسانی اتر جاۓ گی اور آپ کا گھر بھی مہکتا رہے گا۔ مزید یہاں پڑھیں۔

شیلف

آج ہم آپ کے سٹوریج کے بدترین مسئلوں کے 12 حل پیش کر رہے ہیں۔ جب آپ کو ہروقت تنگ کرنے والے کاٹھ کباڑاوربے ترتیبی والے سٹوریج جیسے سردرد سے نجات مل جائے گی تو آپ کو اپنا گھر دوبارہ سے اچھا لگنے لگے گا۔ ہومی فائی(Homify) پرماہرین موجود ہیں جن سے آپ پیشہ ورانہ مدد کے لئےبلاجھجک رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئیے ہم اپنی فہرست کا جائزہ لیں۔ 

شیلفوں کو ضرورت سے زیادہ بھرنا: اگر آپ کے گھر میں شیلف ہیں تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے انکو سامان سےبھرنا ہے۔ شیلفوں پرکچھ جگہ خالی چھوڑنا وضع داراورمنظم لگتا ہے۔ اپنے شیلفوں کو ترتیب میں لانے کی کوشش کریں اورغیر ضروری اشیاء سے چھٹکارا پائیں۔ مزید کے لئے.

جوتے رکھنے کی جگہ

homify 미니멀리스트 침실 침대 & 헤드 보드

کیا آپ کو وہ دن یاد ہیں جب آپ کی امی آپ کو پلنگ کےنیچے چیزوں کا انبار لگانےسے منع کرتی تھیں؟ ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز دینے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ پلنگ کے نیچے کی جگہ کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں ۔ آپ کو یہ جان کرخوشی ہو گی کہ اب امی کی ڈانٹ سنے بغیرآپ وہاں چیزیں جمع کر سکتے ہیں.

جوتے رکھنے کی سادہ جگہ:

آپ کے پلنگ کے نیچے کی جگہ آپ کے پرانے اور خستہ حال جوتے چھپانےکی سب سے بہترین جگہ ہے۔ یہ ہرصبح آپ کوآسانی سے مل جائیں گے اورآپ کی الماری میں بے ترتیبی نہیں پھیلائیں گے۔ مزید یہاں

باغ

NAHARRO SHOWROOM, Naharro Naharro 모던스타일 발코니, 베란다 & 테라스 가구

کیا آپ اپنے باغیچے کو زیادہ محنت کئے بغیر شاندار بنانا چاہتے ہیں ؟ ہمارے پاس کچھ زبردست تراکیب ہیں جن میں سے اکثر تھوڑے بجٹ کے لئے موزوں اور آسانی سے مکمل ھونے والی ہیں۔آپکو اس آیڈیا بک میں آرام دہ بیرونی جگہ سے لیکر اپنے بنائے ھوئے خوبصورت پھولوں کی کیاریوں تک بہت سے منفرد باغیچوں کے نمونے اور حوصلہ افزائی ملے گی جن میں گرمیوں کے دن بہت شاندار طریقے سے گزارے جا سکتے ہیں۔

ایک پیرا گولا:  پودوں کی بنی چھتریاں ہر باغ کو مزید آرام دہ بناتی ہیں،یہاں آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ خود اسے کیسے بنا سکتے ہیں۔ مزید یہاں.

غسل خانہ

homify 모던스타일 욕실

غسل خانے کی صفائی کسی کا پسندیدہ کام نہیں ہوتا، مگر کیا یہ بہت مددگار نہیں ہو گا اگر ہم آپ کو ایسی تراکیب بتائیں جو اس کام کو کہیں زیادہ سادہ اور آسان بنا دیں؟

آج ہم بالکل یہی کرنے والے ہیں۔ کسی بھی صفائی کرنے والے پیشہ ور سے پوچھ لیں اور وہ آپ کو بتائیں گے کہ صاف اور چمکتا دمکتا باتھ روم ہی ایک صحت مند گھر کا راز ہے۔ لیکن اگر آپ کئی گھنٹے اسے رگڑ رگڑ کر صاف کرنے میں نہیں گزارنا چاہتے تو ہم کچھ ایسے سادہ طریقے لائے ہیں جو آپ کو استعمال کے لیے تیار جگہ کا تحفہ دیں گے۔ 

ایک نظر ڈالیے اور دیکھیے کہ ہم آپ کی باتھ روم صاف کرنے کی مشقت میں کمی کر پاتے ہیں یا نہیں۔

ٹوائلٹ میں کلورین والی بلیچ ڈال کر بھول جائیں: جب صفائی کی بات آئے تو ہمیں ہر وہ چیز اچھی لگتی ہے جسے ہم ڈال کر چھوڑ سکیں تو یاد رکھیں کہ آپ کو اپنے ٹوائلٹ کے لیے کلورین والی بلیچ خریدنی ہے اور آپ اس کو ڈال کو بھول سکتے ہیں۔ یہ جتنی دیر رہے گا، آپ کا ٹوائلٹ اتنا ہی تازہ اور صاف ہو گا۔ مگر کھڑکی کھولنا اور ٹوائلٹ سیٹ کو بند کرنا نہ بھولیں ورنہ بدبو جھیلنا مشکل ہو جائے گا۔ مزید

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사