۱۲ شیلف جو آپ کو اپنے بڑھئی کو ابھی دکھانے چاہیئں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Casa Cor 2015/ A Casa da Gente, Marina Linhares Decoração de Interiores Marina Linhares Decoração de Interiores 트로피컬 주방
Loading admin actions …

کچن کو فعال اور منظم رکھنا ایک ایسی چیز ہے جو ہم سب اپنے گھر ڈیزائن کرتے وقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سامان رکھنے کی جگہوں جیسا کہ الماریوں اور شیلف کے بارے میں سوچنا ہم آہنگ ڈیزائن اور جگہ کے بہترین استعمال کے لیے لازمی ہے۔ فعال ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کچن میں موجود شیلف اس کے سارے ڈیزائن اور خوبصورتی کا احاطہ کرتے ہیں۔ بند، کھلے، دروازوں والے یا چھپے ہوئے، انہیں ایک سامان رکھنے کی جگہ سے کہیں زیادہ بنا دینے کے بے شمار راستے موجود ہیں۔

آج ہومی فائی کی اس آئیڈیا بک میں اپنے کچن کے شیلف کے لیے ذہین اور دلکش ڈیزائنز دیکھیے۔

۱۔ کتابوں کی الماری کی طرح کا شیلف

اپنے کچن میں کتابوں کی الماری جیسے شیلف کا کلاسک اور فعال ڈیزائن لے آئیں۔ ایک ماڈیولر اور آرڈر پر تیار کردہ ڈیزائن آپ کی دستیاب جگہ کو بہتر طور پر استعمال میں لائے گا۔ آپ اسے فرش سے چھت تک عمودی انداز میں بنا سکتے ہیں یا دیوار کے کسی خاص حصے کو ڈھک سکتے ہیں۔ چاہے یہ سجاوٹ کے لیے ہوں یا سامان رکھنے کے لیے، یہ شیلف کسی بھی طرح کے کچن میں اچھے لگیں گے۔

۲۔ صنعتی انداز

گرینائٹ، کنکریٹ، لوہے اور دھاتوں جیسے مواد کا ملاپ آپ کے فرنیچر کو ایک بے جد منفرد کو جدید صنعتی وضع دے سکتا ہے۔ ان دھاتی شیلفوں کو دیکھیے جو لکری کے تختوں سے ڈھکے ہیں۔ کالا فریم ماڈیولر ڈیزائن کو نمایاں کرتا ہے اور اسے چینی کی ٹائلوں کے ڈیزائن کے ساتھ ضم کرتا ہے۔ مگر صرف مواد ہی صنعتی وضع نہیں بنا رہا بلکہ اس کے لگائے جانے کا انداز بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ چھت سے لٹکتی روشنیاں اس جگہ میں ایک خاص کشش لے آتی ہیں۔

۳۔ کچن کو عقبی روشنیوں سے روشن کریں

جدید ایل ای ڈی ٹیکنالوجی نے برقی تنصیبات کو ایک حیرت انگیز چیز بنا دیا ہے۔ یہ بس ایک کلک سے ماحول کا مزاج بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ کچن کو ایک اور قسم کی روشنی دیتے وقت انہیں احتیاط سے نیچے کی طرف لگائیں۔ اس طرح آپ دھیمی اور گرم روشنی حاصل کر لیں گے۔ آپ روشنی کے مختلف رنگوں اور ڈیزائنز کو اپنی مرضی کے مطابق اکٹھا کر سکیں گے۔ اگر آپ کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتے تو ایل ای ڈی برقی گھر خریدیں جو کسی بھی بجلی کے سامان کی دکان پر مل جائیں گے اور آپ اسے کسی پیشہ ور کی مدد کے بغیر لگا سکیں گے۔

۴۔ سادہ اور سیدھے

کم زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں سادہ اور سیدھے شیلف پسند ہیں۔ افقی عناصر کچن کی جگہ کو نمایاں کرتے ہیں۔ سادہ اور کم سامان والے ڈیزائنز کے لیے بہترین، ہموار شیلف آپ کی مرضی کے مادے سے بنوائے جا سکتے ہیں چاہے وہ شیشہ ہو، سٹیل، لکڑی، کنکریٹ یا کوئی اور۔ اگو آپ پچھلی دیوار پر کوئی شوخ رنگ کریں تو سفید یا ہلکے رنگ کی لکڑی کے شیلف  مزید ابھر کر سامنے آئیں گے اور جگہ کو کشادہ اور روشن دکھائیں گے۔

۵۔ بے داغ سٹیل

ایک پختہ اور مضبوط وضع کے لیے سطح پر لگانے کے لیے چمکدار اور جدید سٹیل سے بہتر کچھ نہیں۔ سٹیل کے شیلف داغ دھبوں سےلڑنے کے علاوہ  کسی بھی قسم کے کچن میں استعمال کیے جا سکتے ہیں اور اس کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔ 

انہیں کسی بھی انداز کے ساتھ استعمال کریں مگر اگر آپ نڈر ہیں تو جان لیں کہ سیاہ، سرمئی اور سرخ رنگ اس دھات کو نمایاں کریں گے۔

۶۔ کھلی

ایک آرام دہ، فیشن ایبل دیہی وضع کے لیے عام کھلی لکڑی کے شیلف سے بہتر کچھ نہیں۔ آپ کے پاس سامان رکھنے کی جگہ ہو گی اور سب کچھ آپ کی دسترس میں ہو گا۔ شوخ رنگوں اور دیدہ زیب ڈیزائنوں والے کپ اور پلیٹیں خریدیں جنہیں آپ فخر سے سب کو دکھا سکیں۔

آپ کو اس قسم کے ڈیزائن کے ساتھ احتیاط برتنا ہو گی کیوں کہ اسے ہر وقت صاف رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مہینے میں ایک بار سارے برتن وغیرہ نکال کر انہیں ضرور دھوئیں کیوں کہ ان تک کچن کا گرد و غبار پہنچ جائے گا۔

۷۔ انوکھی جگہوں پر

اس کچن کے کاؤنٹر بے حد کارآمد عناصر ہیں۔ یہ ڈیزائن اور فعالیت دونوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، کام کرنے کی جگہ میں اضافہ کرتے ہیں اور کچن کی ترتیب کے مطابق مختلف کاموں اور رکھے جانے والے سامان کو علیحدہ کرتے ہیں۔ یہاں ہماری تجویز ہے کہ آپ عام دروازوں کو بھول جائیں اور ان کی جگہ اپنی پسند کے مواد سے بنے شیلف لگائیں۔ یہ ایک شاندار تجویز ہے، خاص طور سے اگر کچن لاؤنج سے جڑا ہو تو یہ سامان رکھنے کس علاوہ سجاوٹی جگہ کا کردار بھی ادا کرے گا۔

۸۔ آلہ جات رکھنے کے لیے

اگر آپ کے کچن میں جگہ کم ہے تو شیلف آپ کے آلہ جات رکھنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ایک خود سے بنوایا گيا ڈیزائن مائیکرو ویو یا چھوٹا اوون رکھنے کے لیے مناسب اونچائی پر جگہ فراہم کر دے گا۔

۹۔ سادہ اور کھلا

اس طرح آپ کے پاس کاؤنٹر پر کام کرنے کی کھلی جگہ ہو گی، جس سے فعالیت اور تنظیم بڑھے گی۔

۱۰۔ الماریوں کے ساتھ

یہ تجویز ہمیں فعالیت اور مختلف مواد کو اکٹھا کر کے منفرد فرنیچر بنانے کے لیے درکار توازن دکھاتی ہے۔ مکمل طور پر خود بنوایا گیا، عقبی روشنیوں والے لکڑی کے شیلف بند الماریوں کی شان بڑھاتے ہوئے، نفیس سرمئی رنگ کے ساتھ مکمل طور پر روشن یہ جگہ لاجواب ہے۔

۱۱۔ چاکلیٹ

۱۲۔ گول اور مزے دار

اس انوکھی و اچھوتی تجویز میں سیدھے شیلف کے بجائے رنگوں اور دائرون کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کچن کا ڈیزائن انفرادیت سے بھرپور ہے۔ گول عناصر آرائشی سامان اور روز مرہ استعمال کے برتن رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اس میں دروازوں والے اور کھلے شیلف کے ساتھ بوتلیں رکھنے کی بھی جگہ ہے۔

کچن کے بارے میں جانئے: ۱۱ سستی تجاویز جو آپ کے کچن کو میگزین میں دکھائے جانے والے باورچی خانوں جیسا بنائیں گی۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사