۸ آسانی سے بنائے جا سکنے والے گملے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Painéis verticais, A Varanda Floricultura e Paisagismo A Varanda Floricultura e Paisagismo 러스틱스타일 온실
Loading admin actions …

گملے کسی بھی جگہ کو خوشی سے بھر دیتے ہیں۔ یہ پھول پودوں کے ڈبے ہوتے ہیں جو بسا اوقات پورا باغ بھی بن جاتے ہیں۔ آپ اپنے منصوبوں میں ان کا استعمال آسانی سے کر سکتے ہیں چاہے وہ گھر کا اندرونی ڈیزائن ہو یا زمینی مناظر۔ گملا بہت چھوٹا اور پیارا سا بھی ہو سکتا ہے یا ایک بڑی سی جگہ بھی ہو سکتی ہے جسے کسی خاص قسم کے پودے لگانے کے لیے وقف کیا گیا ہو۔ یہ کسی بھی مواد سے بنائے جا سکتے ہیں بس شرط یہ ہے کہ وہ پانی سے خراب نہ ہوتا ہو۔

یہ تجاویز آپ کو پودوں کی نرسری جا کر اپنے گھر کے لیے کچھ نیا لے آنے پر اکسائیں گی۔

لکڑی کے تختے استعمال کریں

ہم لکڑی کے فالتو تختوں کا فائدہ اٹھا کر انہیں ایک خاص، منفرد اور ماحولیاتی مواد کی تخلیق میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمیں ان تختوں کو قریب قریب لگانا چاہیے اور اور انہیں کیلوں کی مدد سے بنیادی ڈھانچے سے جوڑ دینا چاہیے۔ اگر ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہمارا گملا زمین اور پانی کا مقابلہ کر سکتا ہے تو ہمیں تباہی سےبچنے کے لیے پودوں کو جڑوں سمیت لگانا چاہیے۔

ایک تقسیم

homify 모던스타일 정원

ایک گملا بالکونی کی حد مقرر کر سکتا ہے۔ ایک جگہ کو دوسری جگہ سے مکمل طور پر کاٹے بغیر انہیں تقسیم کر دیتا ہے۔ جیسا کہ یہ گملا عرشے کو باغ سے الگ کر دیتا ہے۔ یہ فرش پر پانی آنے سے بچاتا ہے۔

چھوٹے گملے

گملے کسی بھی سائز کے ہو سکتے ہیں۔ یہ تصویر کی طرح چھوٹے ہو سکتے ہیں اور ایک پوری دیوار سجا سکتے ہیں۔ ان پر خوبصورت پینٹ کر کے انہیں رنگ برنگے پھولوں سے سجائیں۔ آپ بازار سے مختلف اقسام کے ہک اور گملے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں ایسی لکڑی کے تختوں والی جگہ پر لگا دینا ایک اچھی تجویز ہے۔

خاص پودوں کے لیے گملے

جگہ سجانے کا ایک طریقہ لکڑی کے پس منظر پر نازک پودوں کی تہیں لگانا ہے۔ اس طرح کے ڈھانچے میں پودوں کو قابو کرنا، ان کا لطف اٹھانا اور ان کا خیال رکھنا آسان ہوتا ہے۔

گملے جو گھر میں جڑے ہوں

homify 모던스타일 정원

داخلے تک رسائی ایک چھوٹے اور اور گہرے باغ کے راستے ممکن ہے۔ یہ باغ گھر کے اس حصے کو ایک خاص توانائی دیتا ہے، باہر سے دیکھنے پر ایک خوشگوار منظر فراہم کرتا ہے اور گھر کو چھپا کر پرائیویسی میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ ویک اینڈ پر پودوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی بہترین ہے۔

کسی کھیل کی طرح

یہ گملا ایسے ٹکڑوں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے جو ایک ساتھ مل کر ٹیٹرس کی گیم بناتا ہے۔ یہ ایک عمودی تختے پر اتھ ساتھ لگائے گئے ہیں تا کہ پودوں کی نشو نما ممکن بنائی جا سکے۔پیشہ ورانکا ایک منفرد آئیڈیا۔

عمودی باغ

گملے کی طرح باغ بھی عمودی ہو سکتا ہے، اس دیوار کی طرح۔ ایک عمودی باغ جدید گھروں میں ان دیواروں کو خوبصورت بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو گھر میں عام نظر آتی ہوں۔ یہ باغ بہت سے طریقوں سے بنائے جا سکتے ہیں۔ بازار سے خاص قسم کے کپڑے حاصل کیے جا سکتے ہیں جو پودوں کی نشو نما میں مدد کرتے ہیں۔

گملے جو جگہ کے بیچ میں نہ آئیں

سب سے سادہ اور جدید جگہوں میں بھی ہم پودے رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گھر میں پودے تو چاہتے ہیں مگر اپنی خواہش پر عمل نہیں کر پا رہے کیوں کہ آپ کو لگتا ہے کہ یہ جگہ گھیر لیں گے تو آپ کو پودے زمین میں لگانے ہوں گے۔ ہم دیوار کے ساتھ ساتھ زمین میں پودے لگا سکتے ہیں۔ ان کا تازہ اور نفیس اثر آپ کو اپنے فیصلے پر پچھتانے نہیں دے گا۔

اپنے صحن کے لیے مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: ایک چھوٹا صحن سجانے کی ۱۸ تجاویز۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사