بیٹھنے کی جگہوں کے بارہ (12) خوبصورت خیال

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Living Spaces, Clean Design Clean Design 모던스타일 거실
Loading admin actions …

دیواں خانہ ایک ایسی جگہ ہے جو خاندان کے بیٹھنے کی جگہ کے طور پر زیادہ استعمال ہوتا ہے اور اس کی آرایئش پہ خاص طور پر دھیان دینا چاہیے آج ہم ہومی فائی میں آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے کچھ تجاویز لائے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔

1. کشن یا چھوٹے تکیوں کا استعمال

تمام آسان طریقوں میں سے ایک آسان طریقہ آپکے کمرے کو تبدیل کرنے کے لیے یہ ہے کہ اس میں کشن شامل کئے جائیں اپنے صوفے کے لیے روشن رنگوں کے کشن کا انتخاب کیجئیے یہ نہ صرف آپ کی  پوری جگہ کو دلکش بنا دے گا بلکہ اس جگہ کو جدید(دور حاضر) کے مطابق بنا دے گا.

2. میز اور گلدان

ایک دوسری چیز جو آپکے رہائشی کمرے کی سجاوٹ میں شاندار اضافہ کرتی ہے وہ  میز ہے. اپنی مرکزی یا کافی کی میز کے مختلف ڈیزائن کا انتخاب آپکی پسند کے مطابق آپ کے کمرے کی سجاوٹ کو بنا دے گا.آپ خوب صورت میز اور اس کے اوپر پھولوں کا گلدان  رکھ کر تمام کمرے کا نقشہ بدل سکتے ہیں.

3. ٹی وی

رہائیشی کمرے میں ایک ٹی وی کا اضافہ اس کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ فیملی کی انٹرٹینمٹ کا ذریعہ بھی ہے۔

4. مختلف رنگوں کا انتخاب

اگر آپ کو رنگوں سے پیار ہےتو خود کو دو یا تیںن رنگوں کا استعمال ٹھیک ہوتا ہے ورنہ آپ کے کمرے کی ترتیب اور وضع سب خراب ہو جائے گی۔ اپنے کمرے میں  بنیادی طور پر یا پھر کوئی سے دو رنگ زیادہ استعمال کریں اور تخلیقی کام کے لیے بھی یہی بات لاگو ہوتی ہے کہ حد سے زیادہ تجاوز نہ کریں۔

5. ویلوٹ/مخملیمخملی فرنیچر

ویلوٹ/مخملیمخملی فرنیچر سے زیادہ آرامدہ اور نرم کوئی بھی نہیں ہے۔ اسے ہلکی روشنی یا چھوٹے لیمپ کے ساتھ آپ کا کمرہ رومانوی اور دلکش لگے گا۔اگر اس میں مخملی کرسیاں ہیں ایسی تو آپ کا کمرہ بہت دلکش محسوس ہو گا۔ تو پھر انھیں اس میں شامل کرنے کی کوشش کریں یا موٹے خوبصورت پردے استعمال کریں۔

6. کونے میں لیمپ

کونے میں رکھا خوبصورت لیمپ اس کمرے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا ریا ہے۔

7. تصاویر

ایک اور طریقہ اپنے چھوٹے آرائشی کمرے کو سجانے کے لیے اس میں تصاویر کا شامل کرنا ہے.چاہے وہ آپ کے گھر والوں کی ہوں یا پھر سفر کی.آپ انھیں جلدی سےاپنی رہائشی جگہ میں بغیر کسی پریشانی کے شامل کر سکتے ہیں.یہ نہ صرف آپکی جگہ کو سجا دیں گی بلکہ یہ آپکے مہمانوں کو آپکی زندگی کے سب سے اہم واقعات اور یادوں کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دے گا

8. قالین کا استعمال

ایک اور پر اثر طریقہ چھوٹے کمرے کو بیترین بنانے کا یہ ہے کہ اس میں فرش پر قالین بچھایا جائے. یہ قالین پورے کمرے کا مرکزی حصہ ہے اور یہ آپکے کمرے کے مخصوص حصے  جیسا کہ بیٹھنے کی جگہ کو نمایاں خرنے میں بھی مدد کرے گا.آپ مختلف رنگ کے قالین منتخب کر سکتے ہیں جو کہ فرش کے تمام حصے کو نمایاں کرتے ہیں.

9. روشنی کی چیزیں

مناسب روشنی بہت اہم چیز ہے اگر آپ کمرے کو اچھا دکھانا چاہتے ہیں. مخلف روشنی کی تنصیبات  جیسے لیمپ,اور فانوس ایک بڑا فرق ببنا دیتی ہے آپکے چھوٹے سے کمرے کی آرائش میں.آپ اپنے کمرے کو ذاتی پسند کے مطابق بنانے کے لیے چھت کے لیے بھی لائٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں.

10. بڑا کمرہ

آپ ا پنے کمرے کو زیادہ خوب صورت،دلکش،شاندار،آرام دہ اور جاذب نظر بنانے کا آسان طریقہ ہے کہ کمرا بڑا ہو۔اس میں زیادہ چوڑا اور زیادہ طویل صوفہ استعمال کریں۔چھت سے فرش تک پردوں کا استعمال  کریں اور کافی کی میز بھی بڑی اور دلکش استعمال کی جائے۔

11. دیواری الماریوں کا استعمال

دیوار میں لگی الماری خوبصورت لگ رہی ہے اور اس میں مختلف دیکوریشن پیس اور کتابیں وغیرہ رکھنے کے لیے الگ سے جگہ بنی ہوئی ہے اس سے چیزیں منفرد نظر آرہی ہیں۔

12. خوبصورت پردے

اس کمرے میں ہلکے رنگوں کے ساتھ شوخ رنگ کے پھول دار پردوں کو لگا کے اس کمرے کو نہایت خوبصورت بنایا گیا ہے آپ بھی اسے بنا سکتے ہیں۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사