ایک چھوٹا مگر دلنشین گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Residencial - Planalto Paulista, SET Arquitetura e Construções SET Arquitetura e Construções
Loading admin actions …

شہر کے بیچوں بیچ بنا یہ چھوٹا سا گھر باہر سے دیکھنے میں ہی منفرد نظر آنے لگتا ہے اور اس کا اندرونی حصہ بھی کسی سے کم نہیں۔

بیرونی حصہ

سرخ و سفید رنگوں کے علاوہ پتھر کی دیوار غضب ڈھاتی ہے تو لکڑی کا سائبان نہ صرف خوبصورتی بڑھاتا ہے بلکہ گھر کے باہر کرسی بچھا کر بیٹھنے کی جگہ بھی بناتا ہے۔

داخلی راہ داری

گھر کے بیرونی حصے کی طرح اندر بھی سرخ و سفید رنگ استعمال کیے گئے ہیں۔  دیواریں اور چھت چمکدار سفید ہیں جو اس چھوٹی سی جگہ کو کشادگی کا احساس دیتی ہیں۔  لکڑی کا فرش گھر کو نرم گرم بناتے ہوئے اپنائیت سے بھر دیتا ہے۔  داخلےپر صرف ضروری اور کارآمد سامان رکھا گیا ہے جس میں جوتوں کے لیے ایک ریک، کوٹ ٹانگنے کے لیے ہک اور ایک اسٹول شامل ہیں۔

آرام دہ لاؤنج

لاؤنج کی سجاوٹ بے حد حسین ہے جس میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی ہے۔ گہرے نیلے آرام دہ سوفے جن کے اندر آپ دھنس جائیں، مزے سے ٹی وی دیکھنے کے لیے بہترین ہیں۔ سامنے والی دیوار پر مختلف فن پارے لگا کر جگہ کو خوبصورت اور دلچسپ بنایا گیا ہے۔

دوسرا رخ

اس رخ سے ٹی وی اور اس کے اوپر نیچے بنے شیلف باآسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔ شیلف دیوار جیسے ہی سفید رنگ کے ہیں تا کہ یہ جگہ گھیرتے معلوم نہ ہوں اور ان میں رکھی چیزوں کے رنگ زیادہ نمایاں ہو سکیں۔

کھانے کا حصہ

لکڑی کی گول میز کے گرد سیاہ کرسیاں رکھ کر کھانے کی ایک چھوٹی سی مگر جدید جگہ بنائی گئی ہے۔  یہاں بھی دیوار پر ایک خوبصورت فن پارہ اور شیلف پر رکھے دلکش آرائشی ٹکرے دیکھے جا سکتے ہیں جو جگہ کو بوریت سے بچاتے ہیں۔ شیلف میں بہت سی درازیں بنی ہیں جو چھوٹی چھوٹی چیزوں کی تنظیم کے لیے بہترین ہیں۔

باورچی خانہ

لاؤنج سے نظر آتے باورچی خانے کے اس حصے میں سفید رنگ پر ابھر آتا نارنجی رنگ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک کونے میں کتابیں اور ضروری سامان رکھنے کےلیے شیلف بنا ہے تو دوسرے میں ایک انسان کے کھانا کھانے کے لیے مزے دار جگہ بنی ہے۔

لمبائی میں بنے اس کچن میں ضرورت کی ہر چیز کے لیے خاص جگہ بنائی گئی ہے۔  چمچوں، پلیٹوں اور دیگچیوں سے لے کر اوون تک، ہر چیز کی اپنی خاص جگہ پر موجودگی یہاں صفائی کو آسان بنا دیتی ہے۔ سنک کے پیچھے والی دیوار میں بنی بڑی بڑی کھڑکیاں قدرتی روشنی کی خاصی مقدار اندر لا کر جگہ کو کشادہ اور روشن بناتی ہیں جبکہ دیوار کے بقیہ حصے پر لگا وال پیپر اسے دلچسپی کا عنصر عنایت کرتا ہے۔

گھر میں بنا آفس

گھر کا واحد حصہ جو باقی گھر کے تھیم کی پیروی کرتا نظر نہیں آتا وہ اس میں بنا آفس ہے۔ گو کہ یہ مختلف ہے، اس کی ذرا گہرے رنگ کی دیواریں اس کا مقصد پورا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ ایسا زرد بھورا رنگ کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتا ہے۔  دن کے وقت کھڑکی سے آتی مصنوعی روشنی کمرے کو روشن کرتی ہے جہاں کمپیوٹر استعمال کرنے کی جگہ کے علاوہ مطالہ کرنے کے لیے بھی ایک آرام دہ سوفا رکھا گیا ہے۔

خواب گاہ

ایک بار پھر گھر کے مرکزی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے خواب گاہ کو سرخ و سفید رنگوں سے مزین کیا گیا ہے۔

باتھ روم

باتھ روم سادہ اور جدید ہے جس کا ثبوت اس کا سیمنٹ سے بنا فرش اور سفید ٹائلوں سے سجی دیواریں دیتی ہیں۔ سنک کے اوپر لگا آئینہ اور شاور کی شیشے کے دیواریں جگہ کو کشادہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

ایک اور گھر دیکھیے: دھیمے رنگوں اور لکڑی سے سجا ایک حسین گھر۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사