ایک مرصع باورچی خانہ

Farheen Farheen
Minimalist Tyrol kitchen in grey and mellow wood., Intuo Intuo 미니멀리스트 주방
Loading admin actions …

ایک بہت خوبصورت مقولہ '' باورچی خانے میں اگر بے جا آلات نہ ہوں تو بھی باورچی خانہ خوبصورت لگتا ہے'' بہت سی درازیں اور کیبنٹس اسٹوریج کا سامان تو ہوتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ ایک عجیب دھکم بازی کی کیفیت طاری کرتے ہیں وہ لوگ جو بے حد نفیس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں انکےلیئے ایسے ماحول میں رہنا ذرا مشکل ہوجاتا ہے ، تو پہلا سوال جو ذہن میں آتا ہے وہ ہے کہ کس طرح باورچی خانے میں استوریج بھی رکھی جائے اور فضول دھکم بازی سے بھی بچا جائے تو اسکے لیئے ہومی فائی کا یہ مضمون آپکی پیش خدمت ہے جس میں آپکو کچھ شاندار ڈیزائن دکھائے جائے گے جو یقینا آپکا دل موہ لیں تو آئیے شروع کرتے ہیں

سرمئی اور لکڑی کا امتزاج

ایک خوبصورت کمرہ جو کہ لفظ مرصع کی بہت اچھی تشریح کرتا ہے ۔ سٹارک، مولی ٹونز کا ایک شاندار ملاپ جو کہ آپکو کھانا پکانے کے لیئے ایک شاندار جگہ مہیا کرتا ہے لیکن زیادہ جگہ نہیں گھیرتا ۔ اس شاندار باورچی خانے میں سادہ لیکن عقلمندانہ ڈیزائن کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسکا فرش ، کیبنٹس تمام لکڑی سے بنائے گئے ہیں ایک شاندار ، مرصع اور فعال ڈیزائن

مکمل دلکش

اسٹرکچر کا شاندار استعمال۔۔۔ یہ مرصع باورچی خانے کی شاندار مثال ہے۔ اس میں روشنیوں ، رنگوں اور اسٹرکچر کا استعمال بخوبی کیا گیا ہے۔ اسکے کونے فعالیت کی مثال ہیں جن کو بلا وجہ بھرا نہیں گیا

شاندار اور چمکدار

مرصع باورچی خانے کی وضع حاصل کرنے کے لیئے ہمیں صرف ایک کونے یا ایک جگہ پر توجہ نہیں دینا ہوتی بلکہ تمام جگہ کو مدِنظر رکھنا ہوتا ہے جیسا کہ اس ڈیزائن میں دکھایا گیا ہء کہ تمام ڈیزائن کتنا شاندار اور چمکدار ہے۔ ایک ہموار اور شاندار

ایک منظم ڈیزائن

اس ڈیزائن میں کھانے کی میز باورچی خانے میں ہی لگائی گئی ہے کیونکہ ہر چیز آپکو باورچی خانے سے ہی سرو کی جاتی ہے۔ یہ ایک شاندار ڈیزائن ہے اور اس میں بہت سے دعوتی رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ جگہ کی خوبصورتی اور سکون میں اضافہ کرتے ہیں

حسین

ہماری پرانی پالیسی ہے'' کم میں زیادہ'' جو کہ ہمیشہ کام کرتی ہے یہ ڈیزائن دیکھیں شاندار۔ کیبنٹس کمال شان اور ترتیب سے لگائے گئے ہیں۔ فرش کا قالین ایک الگ رنگ ڈال رہا ہے

کچھ قدرتی ٹونز

مرصع ڈیزائن قدرتی رنگوں میں بھی بہت کمال لگتے ہیں لیکن ہم نے کچھ الگ کرنے کا سوچا ہے اسلیئے اس ڈیزائن میں لکڑی کے رنگ متعارف کروائے گئے ہیں جو کہ ایک کامیاب تجربہ ثابت ہوا ہے۔ فرش پر لکڑی کا گہرا رنگ کیا گیا ہے۔ تمام میٹریل کے ساتھ یہ انتہائی شاندار اور حسین لگ رہا ہے

کچھ الگ

یہ مرصع ڈیزائن کا بینچ مارک ہے سفید اور متناسب۔ لیکن اس میں الگ کیا ہے؟ اسکی دیوار پر ایک مقولے کا وال پیپر لگایا گیا ہے جو کہ بے حد شاندار محسوس ہورہا ہے۔  لکڑی کا فرش ، کریمی کیبنٹس جگہ کو مزید شاندار بناتے ہیں

مختلف

اگر آپ مرصع باورچی خانے کو تھوڑا الگ رنگ دینا چاہتے ہیں تو آپ اسکو مونو کرامیٹک رنگ بھی کر سکتے ہیں یہ شاندار ، چمکدار اور حسین لگے گا

ایک کھلا منصوبہ

بند ڈیزائںوں سے تھک چکے ہیں؟ تو پیشِ خدمت ہے یہ ایک کھلا منصوبہ  ۔ یہ کھلا ہونے کے ساتھ ساتھ شاندار اور فعال بھی ہے۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사