بہت زیادہ شیشے کے استعمال کے ساتھ 11 خوبصورت گھر

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
伍乘研造有限公司, 伍乘研造有限公司 伍乘研造有限公司 모던스타일 주택
Loading admin actions …

ایسے گھر جن میں سامنے کا حصہ شیشے کا بنا ہو بہت شاندار لگتے ہیں اور ایک بہت خاص طرزِ زندگی کے عکاس لگتے ہیں۔ کمرے کی لمبائی جتنی کھڑکیاں دن کے وقت روشنی کو بلِا رکاوٹ آنے میں مدد دیتی ہیں اور کمرے قدرت کی اس نعمت سے بھر جاتے ہیں۔ اگر آپ شیشے بنا گھر بنانا چاہتےہیں مگرباہر سے ہونے والی تانک جھانک کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اسکا سدباب آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اب تعمیرات میں بہت جدت اور تنوع آگیا ہےاور پھر ان پر باریک پردے یا جھلملی جسکو عرف عام میں بلائنڈز کہا جاتا ہےبھی لگائے جاسکتے ہیں۔ 

نیچے دی گئی 11 مثالوں میں سے ہر ایک یہ ثابت کررہی ہے کہ کسطرح آپ چادر اور چاردیواری کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے اپنے گھر کے لئے شیشے کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ 

1۔ پُر وقار سادگی

جدید گھروں کا سامنے کا حصہ اگر شیشے کا بنا ہو تو وہ کتنا شاندار لگ سکتا ہے اسکا احساس یہ گھر بہت متاثرکن انداز میں کر رہا ہے۔ اوپری منزل میں آگے کو بڑھی ہوئی شیشے دار کھڑکیاں گھر کی شفافیت کو اور بھی اُجاگر کر رہی ہیں۔ بیرونی مداخلت اورتاک جھانک کو باہر کی جانب لگے بلائنڈز کو بند کر کے روکا جا سکتا ہے۔ یہ گھر کے سامنے کے حصے سے بالکل ہم آہنگ ہیں اسلئے برے لگنے کی بجائے یہ نظروں کو بہر بھلے لگ رہے ہیں۔ 

2۔ لکڑٰی اور شیشے کے استعمال کے ساتھ تکمیل

پہلے سے تعمیر شدہ حصوں سےبنے اس گھر میں شیشہ دار کھڑکیوں کا استعمال انتہائی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ اس گھر کے مالک قدرت کے قریب اور اس سے ہم آہنگی میں رہنا چاہتے تھے۔ انکا یہ خواب اس مختلف حصے جوڑ کر بنائے گئے گھر  کے شیشے سے بنے سامنے کے حصے کی صورت میں پورا ہوگیا۔ اسکا سہرا کمرہ نما کھڑکیوں کو جاتا ہے جنکو ضرورت پڑنے پر کھسکنے والے دروازوں کی صورت میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

3۔ اس گھر کی بات ہی کچھ اور ہے

اس گھر کے سامنے کا حصہ شیشے سے بنی 58 مختلف قسم کی کھڑکیوں سے بنا ہے۔ ان میں مختلف ناپ کے شیشوں کا ابھرواں نقوش والے کنکریٹ کے حصے میں استعمال بھی شامل ہے جس پر کالے رنگ کے نظر آنے والے کنکریٹ کی تہہ پوشی کی گئی ہے۔ کیا یہ بات دلچسپ نہیں ہے کہ کھڑکیوں والا حصہ فرش کے رقبے سے بھی دوگنا ہے۔ 

4۔ بڑی بڑی کھڑکیوں کے ساتھ بنگلہ

جب ہم بنگلے کی بات کرتے ہیں تو 60 کی دہائی کی کوئی بےکیف سی عمارت کا تصور ہمارے ذہن میں آتا ہے۔ بڑی بڑی شیشہ دار کھڑکیوں کے ساتھ یہ شانداراور جدید بنگلہ ہمارے سارے تصورات کو غلط ثابت کررہا ہے۔ کہیں کہیں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں بھلا بھی لگ رہا ہے اور آرپار دیکھی جانے والی ان کھڑکیوں میں مناسب اوٹ بھی فراہم کررہا ہے۔ 

5۔ دو منزلہ اور نظارے ہی نظارے

اس حسین وادی میں جا بجا بکھرے قدرتی نظاروں سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہونے کے لئے اس گھرکے مالکان گھر کے سامنے کے بہت سارے حصے شیشے کے بنانا چاہتے تھے۔ اور اس گھر کو دیکھ کر کہا جسکتا ہے کہ انہوں نے اپنا مقصد کامیابی سے حاصل کر لیا۔ اسکی کھڑکیاں اور کھسکنے والے دروازے جنوب کی جانب کھلتے ہیں۔ سامنے کے بڑے بڑے حصے جو کہ شیشے کے بنے ہیں اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ باہر سے گزرنے والوں کی غیر ضروری تانک جھانک نہ ہو۔ 

6۔ شیشے سے بنے سامنے کے اصلی حصے

نسل در نسل استعمال ہونے ولے اس گھر میں سامنے کاحصہ باغ کی جانب ہے جو کہ نظروں کو بہت بھلا لگ رہا ہے۔ اسکے علاوہ اگر آپ غور کریں تو شیشے سے بنے سامنے کے حصے مختلف شکلوں کے ہیں اور سرمئی رنگ کے مختلف شیڈر کے ہیں جو کہ بنانے والے کے پُرذوق اور ماہر تعمیرات ہونے کے عکاس ہیں۔ اوپر والے حصے کی آڑی تعمیر کی وجہ سے چوکور کھڑکیاں اس ڈیزائن میں انتہائی متاثر کن طریقے سے سما گئی ہے۔ 

7۔ شیشے کے استعمال سے ازسرِ نو تعمیر

اس تصویر میں ہم 1921 میں بنی ایک رہائشی عمارت کی ازسرِنو آرائش دیکھ رہے ہیں۔ یہ گھر شیشہ دار کھڑکیوں کی وجہ سے بہت خوبصورت لگ رہا ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس عمارت میں رہنے کی بہت وسیع جگہ دستیاب ہے۔ اس سے عمارت کی پرانی مستطیل نما شکل کسی حد تک چوکور ہوگئی ہے۔ مکمل طور پر شیشے کے استعمال سے کی جانے والی اس آرائش کی وجہ سے قدرتی روشنی وافر مقدار میں اس گھر میں آتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ اس گھر کے مکین قدرت سے مکمل ہم آہنگی سے رہ رہے ہیں۔ 

8۔ جدید تضاد

اس گھرکی تعمیر میں استعمال شدہ کنکریٹ کے بڑے بڑے حصوں کو انتہائی شاندار طریقے سے شیشہ دار کھڑکیوں کے ساتھ تضاد فراہم کیا گیا ہے۔ شیشہ کی کھڑکیاں تقریباً چوکھٹوں کے بغیر ہیں انکی وجہ سے یہ عمارت زیادہ خوش آمدیدی  وسیع اور گھریلو لگ رہی ہے۔ ایک اور دلچسپ عنصرسامنے کے حصے کی کسی حد تک منعکس کھڑکیاں ہیں۔ 

9۔ شیشے کا لاجواب گھر

آر پار سے دیکے جاسکنے والے باغ اور قدرتی منظر شیشے سے بنے اس گھر کا سب سے نمایاں پہلو ہے۔ اوپری اور نچلی منزل میں استعمال ہونے والے متضاد رنگ بھی اس گھر کو جدت کا احساس در رہے ہیں۔ اوپری منزل میں سفید دانے دار اور کالے رنگ کا ہموار پلاسٹر کیا گیا ہے جبکہ نچلی منزل کے لئے سرمئی رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 

10۔ پرانے زمانے کا بہت سارے شیشے سے بنا گھر

1930 میں بنی اس عمارت کی ازسرِ نو تزئین شیشے کے فیاضانہ استعمال سے کی گئی ہے۔ یہ پرانا بنگلہ آج کل کے زمانے کےطرزِ تعمیر کے حساب سے ہوگیا ہے اور باغ کی جانب کُھلتا ہے۔ دائیں جانب بنی شیشے کی بڑی بڑی کھڑکیوں کو پرانے زمانے کی کشش کے ساتھ جدت کا احساس دیا گیا ہے۔ اس گھر کے سامنے کا حصہ دو منزلہ ہے اور دونوں کو شیشے سے بنایا گیا ہے۔ یہ درمیان میں بہت متاثر کن ہے کیونکہ اس سے گھر کی اندورنی حصے کی آرائش کی جھلک دیکھنے کو مِل رہی ہئ۔ 

11۔ لکڑی سے بنے گھر میں شیشے کا استعمال

جدید، چھوٹا مگر خوشنما اور ماحولیاتی تقاضوں کے مطابق بنا یہ گھر بہت سارے خوابوں کی تکمیل کر ریا ہے۔ شیشے سے بنے سامنے کے بہت سارے حصے کی مدد سے قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے جبکہ قدرتی روشنی کی فراہمی کی وجہ سے گھر کا اندرونی حصہ بھی کم نہیں۔ اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کہ بنیادی طور پر یہ گھر چند گھنٹوں کی ایک مختصر سی چھٹی منانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ 

اور اگر آپ اپنے آپ سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ اتنے سارے شیشے کی صفائی کون کرے گا تو آپ یہ ملاحظہ کر سکتے ہیں کھڑکیاں صاف کرنے کے ٹؤٹکے یا پھر عمارتوں کی صفائی کے ماہرین سے پوچھ سکتے ہیں۔ 

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사