تقسیم کی دیوار گرانے کی راہنمائی

Farheen Farheen
Квартира в "Городе Яхт", ARCHDUET&DA ARCHDUET&DA 미니멀리스트 미디어 룸
Loading admin actions …

ایسے گھر جو تقریبا نصف سنچری سے پہلے بنے تھے وہ بہت تنگ اور پتلے تھے۔ لیکن اب کے دور میں جہاں ہمارا سماجی میل جول بہت بڑھ گیا ہے اس میں یہ دیواروں کی تقسیم اور لمبی لمبی راہداریاں بہت تباہ کن محسوس ہوتیں ہیں۔ اسلیئے ہمیں آج کی ضرورتوں کو سمجھتے ہوئے ان دیواروں سے نجات حاصل کرتے ہوئے کمروں کو کشادہ اور کھلا کرنا چاہیے۔ جو کہ آجکل کی ضرورت ہے

لہذا نئے اپارٹمنٹ میں جانے کی بجائے آپ اپنے پرانے اپارٹمنت یا گھر کو بھی کشادہ اور خوبصّرت بنا سکتے ہیں جو کہ نہایے آسان ہے۔ نہیں نہیں یہ صرف کہنے کی حد درست نہیں بلکہ دیوار کو توڑنا بےحد آسان ہے اگر صحیح طریقے پر عمل کرتے ہوئَے دیواریں گرائی جائیں تو یہ عمل نہایت آسان ہوجاتا ہے۔ آجکا ہمارا مضمون اسی بارے میں ہے کہ کسطرح ہم بغیر کسی بڑے مسئلے میں پھنسے گھر کی تعمیرِنو کر سکتے ہیں۔ تو آئیے بغیر وقت ضائع کیئے شروع کرتے ہیں۔

دیوار کہاں ہے؟

دیوار توڑنے کے لیئے جو بات آپکو سب سے پہلے نوٹ کرنی ہے وہ یہ ہے کہ یہ دیوار کہاں واقع ہے۔ مطلب آپکے گھر کے کس کونے میں ہے؟ اور اس دیوار پر دوسری دیواروں کا انحصار تو نہیں؟ یہ دیوار محض ایک تقسیم ہے یا پھر یہ ایک پوری دیوار ہے۔ ان باتوں کے تعین سے آپ کا دیوار گرانے کا عمل تھوڑا تیز اور آسان ہوجائے گا اور اسی لحاظ سے آپ اپنی اگلی پلاننگ کو سر انجام دیے سکتے ہیں۔

دیوار کی موٹائی

دیوار گرانے کے لیئے جو بات سب سے دوسرے نمبر پر نوٹ کرنی چاہیے وہ ہے کہ دیوار کتنی موٹی ہے؟ اور آیا کہ دیوار صرف ایک تقسیم ہے یا ایک پوری دیوار ہے کیونکہ یہ گھر کے اسٹرکچر کے لیئے بہت اہم ہے۔

اگر کمرے میں کوئی کھڑکی یا دروازہ ہے تو آپ کے لیئے کمرے کی پیمائشیں لینا بہت آسان ہوجائے گا۔اگر اسکی موٹائی ۱۰ سے ۱۵ سینٹی میٹر ہے تو آپکی دیوار ٹوٹنے کے لیئے بلکل تیار ہے۔

اگر آپ اسکی پیمائش نہیں لے سکتے تو ایکک اور طریقہ ہے جسکے ذریعے آپ پتا لگا سکتے ہیں کہ یہ محض ایک تقسیم ہے یا ایک پوری دیوار۔ آپ اپنے ہاتھ کی مٹھی بنائیں اور اس سے دیوار کو کھٹ کھٹا کر دیکھیں اگر یہ بجتی ہے تو یہ محض ایک تقسیم ہے ورنہ یہ ایک دیوار ہے۔ لیکن اگر پھر بھی آپکو کوئی شک ہے تو آپ کسی ماہر کی مدد لے سکتے ہیں۔

اگر یہ لوڈنگ دیوار ہے تو اس کو کم از کم ۵ میٹر کھلا اور ایک میٹر چوڑا ہونا چاہیے

ہمیں کیا ملنے والا ہے؟

ایک ہم نے اس بات کا یقین کرلیا کہ دیوار کی موٹائی کتنی ہے اور یہ کہاں واقع ہے تو ہم اسکی تعمیر کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

اگر دیوار پلاسٹر بورڈ کی ہو تو ہمارا کام مزید آسان ہوجائے گا ہم آری سے اسکو سامنے سے کاٹ سکتے ہیں لیکن کاٹتے وقت ہمیں دھیان رکھنا ہوگا کہ دیوار افقی رخ پر کٹے تاکہ اسکے ٹکڑے آسان ہو جائے۔

اور اگر دیوار ذرا موٹے میٹریل سے بنی ہو تو یہ لازم ہوجاتا ہے کہ آپ اسکو کٹر سے کاٹیں اور کٹر سے اس میں سوراخ کرلیں اور بعد میں اسکو کاٹ لیں۔ کٹر کا استعمال کرتے ہوئے آپکو دھیان بھی برتنا ہوگا کیونکہ یہ کافی زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

دھول مٹی

دیوار کو کاٹتے وقت ایک اور بات جو آپکو ذہن میں رکھنی ہوگی وہ ہے کہ دیوار کو کاٹنے سے آپکے کمرے میں دھول اور مٹی پھیل جائے گا۔ اسلیئے آپکو اس کے لیئے احتیاطی تدابیر کرنی ہوگیں۔ اپنے فرنیچر اور دوسری ضرورت کی اشیا کو دوسرے کمرے میں منتقل کردیں یا پھر ان پر کوئی موٹا کپڑا یا چادر چڑھا دیں اسطرح انکا رنگ محفوظ رہے گا۔

پائپوں اور تاروں کو نہ بھولیں

اگر دیوار موٹی ہے تو پہلے اس بات کا اطمینان کرلیں کہ اس میں کوئی بھی بجلی کی تار یا گیس کا کنکشن نہ ہو کیونکہ بعد میں آپکو اس سے پریشانی ہوسکتی ہے۔

اگر اس میں کوئی تار یا گیس کا پائپ موجود ہے تو پہلے اسکا کنکشن بند کریں اور بعد میں دیوار کو گرائیں

دیوار گرائیں

دیواروں کی پیمائش، انکی موٹائی اور تاریں چیک کرنے کے بعد آخرکار وہ مرحلہ آئے گا جس کا آپکو انتظار تھا ۔اب باری ہے آپ اس پریشان کن دیوار کو گرا دیں۔ لیکن اسکے لیئے بھی آپکو مختلف احتیاطی تدابیر کا استعمال کرنا ہوگا جن میں دھول مٹی سے بچنے کے لیئے عینک کا استعمال ہے اور ہاتھوں کو بچانے کے لیئے دستانوں کا استعمال ہے۔

اور دیوار کاٹتے ہوئے آپکو ان باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ آپکو کن زاویوں سے دیواروں کو کاٹنا ہے؟ اگر آپ نے صحیح زاویے کا انتخاب نہیں کیا تو یہ آپکے لیئے بہت زیادہ پریشان کن اور مایوس کن ہوجائے گا۔

گرانے کے بعد

گرانے کے بعد آپ دیواروں میں سوراخوں کو کھول سکتے ہیں۔یہ ضروری نہیں کہ اسطرح یہ کمزور ہوجائیں گی کیونکہ آپکو شروع ہی میں ایک اچھے میٹریل کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اس مقصد کے لیئے بازار میں جو بھی میٹریل دستیاب ہے وہ لوہے یا کنکریٹ کا ہوگا ااور اسکی موٹائی بھی ۱۵ سینٹی میٹر ہوگی جو کہ آئیڈیل ہے۔

رنگ وروغن

دیوار گرانے اور اسکے میٹریل کے انتخاب کے بعد جو مرحلہ آئے گا وہ اسکے رنگ وروغن کا ہے۔ دیوار گرانے کے بعد آپکو اسکے رنگ کی طرف دھیان دیجئے۔ کسی ایسے رنگ کا انتخاب کیجیئے جو کہ ہلکا ہو تاکہ آپکا کشادہ کمرہ مزید کشادہ نظر آئے۔

فرنیچر کی سیٹنگ

اب آخری مرحلہ اسکو سیٹ کرنے کا ہے ۔ اپنے گھر سے ملتے جلتے فرنیچر کا انتخاب کریں اور اس تنگ وتاریک کو مزید خوبصورت بنائیں

                                                                 کمرے کو فعال بنانے کی کچھ تجاویز

کمرے کی صفائی

دیوار گرانے اور رنگ وروغن کے بعد کا اہم مرحلہ کمرے کی بھرپور طریقے سے صفائی ہے۔ مناسب آلات کی مدد سے کمرے کی بھرپور صفائی کیجئے تاکہ اس میں دھول مٹی کا نشان نہ رہے ۔

کام کو پلان کریں

کام کو صحیح طریقے سے سرانجام دینے کے لیئے ضروری ہے کہ آپ کام کو ٹکڑوں میں بانٹ لیں اور ہر کام کو اپنے وقت پر سرانجام دیں تبھی آپ مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں

ایک شاندار کمرہ

آخر میں ہم صرف اس کمرے جس کو تنگ وتاریک سے بےحد کشادہ اور جاندار بنایا گیا ہے اسکی ایک تصویر آپکو دکھانا چاہیں گے۔ تصویر میں دیکھ کر آپ باآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کمرہ کتنا تبدیل ہوا ہے۔ آپ کو یہ مضمون پڑھ کر اندازہ ہوگیا ہوگا کہ دیوار گرانا پریشان کن ضرور ہے لیکن اگر آپ مندرجہ بالا تدابیر پر عمل کریں گے تو یہ کام نہایت آسان ہوجائے گا۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사