باتھ روم/غسل خانے کے سنک کی صفائی اب نہایت آسان

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Appartamento privato Vimercate, SLP arch SLP arch 모던스타일 욕실
Loading admin actions …

ایک سنک کو  سنکر، واشنیٹ، ہاتھ بیسن اور بیسن دھونے سمیت دیگر ناموں سے بھی جانا جاتا ہے – یہ ہاتھوں، برتن دھونے اور دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں لگی ہو ئی نالیاں ٹھندا اور گرم پانی فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہیں۔ اس میں پانی کی رفتار کو اپنی مرضی سے کم اور تیز کر سکتے ہیں۔ اس میں استعمال شدہ پانی کو دور/ضائع کرنے کے لیے ایک ڈرین بھی بنائی غءی ہوتی ہے جس سے پانی سنک میں روکتا نہیں ہے۔ اس کو گھر کے باورچی خانے سے لے کر باتھ روم تک ہر جگہ میں لگایا جا سکتا ہے۔ چونکہ سنک/بیسن کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے اس لیے اس کا صاف سُتھرا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ اکثر لوگ اس بات سے بہت پریشان ہوتے ہیں کی اپنے باتھ روم کے سنک کو کس طرح سے صاف رکھنا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے آج ہم ہومی فائی پر آپ کے باتھ روم کے سنک کو صاف کرنے کے لیے کچھ خیالات لائے ہیں ۔ جن سے حوصلہ افزائی کر کہ آپ بھی اپنے باتھ روم کے سنک کو صاف کر سکتے ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں۔

گرم پانی کا استعمال

اپنے سنک کو صاف کرنے کے لیے سب سے پہلے گرم پانی سے سنک کو بھریں اور اس میں اپنے پنسدیدہ باتھ روم کیلنر یا پھر سرکہ ڈالیں اس کو نل کے اردگرد ڈالیں اور اس پانی میں ایک اسفنج ڈبو کر اس سے پورے سنک کو رگڑیں سنک کے اندر سے چھوٹی اشیاء کو باہر نکال کر پھینک دیں جیسا کہ صابن کے ٹکڑے اور استعال شدہ ٹوتھ پیسٹ کے ٹکڑے وغیرہ۔ یہ مرکب زہریلہ نہیں ہوتا اور اس سے سنک جلدی بھی صاف ہو جاتا ہے۔ سنک کے سوراخ کو بالوں سے بچانا ضروری ہے اگر آپ کے ڈرین سے پانی کا اخراج کم ہو رہا ہے تو اس کے ڈرین والے ڈھکن کو ہٹا کر اس کو اندر سے صاف کریں۔ اس کے علاوہ آپ ایک جیل کو اس درین کے کنارے میں لگا دیں تو بھی بال وغیرہ آسانی سے نکل جائیں گے۔

بلیچ کا استعمال

چینی کے سنک کو صاف کرنا اور اس پر سے داغ دھبوں کو دور کرنا سب کو مشکل لگتا ہے۔ لینک اب ہم آپ کو چینی کے سنک کو صاف کرنے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔ اگر آپ کا سنک سفید چینی سے بنا ہوا ہے تو آپ اس کے اُوپر بلیچ لگا کر30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد پانی چلا دیں پھر اس کو تولیے سے صاف کر لیں داغ دھبے دور ہو جائیں گے ۔ چونکہ بلیچ سے چینی کا رنگ اترنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے رنگ دار چینی کے سنک کو صاف کرنے کے لیے آپ بلیچ کی بجائے ایک نرم مائع ڈٹرجنٹ، سرکہ یا بیکنگ سوڈے کا استعمال کریں۔

لیموں کے ذریعے

سنک کے داغ دھبے کسی کو اچھے نہیں لگتے خاص طور پر جب آپ کے گھر مہمان ہوں اور وہ آپ کا باتھ روم استعمال کریں۔ تب تو بہت ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے آپ کو چاہیے اپنے سنک کو صاف رکھیں اور داغ دھبوں سے دور رکھیں۔ لیکن پھر بھی اگر آپ کے سنک پر داغ لگ گئے ہیں تو اس کو صاف کرنے کا نہایت آسان سا ٹوٹکا ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ آدھے لیموں کا جوس اور آدھا کپ بوریکس پاؤڈر لے کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس کو داغوں کے اُوپر لگا کر اس کو رگڑ لیں اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کے سنک سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

ڈش واش ڈٹرجنٹ کا استعمال

اپنے باتھ روم کے سنک کو خرونچوں اور داغ لگنے سے بچائیں۔ ایک سنک کو تبدیل کرنے سے آپ کو خرچ کرنا پڑتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس کو صاف اور چمکدار رکھنے/نئی حالت میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس کے لیے بہت ساری باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے۔ اپنے سنک کے نچلے حصے میں پلاسٹک کی شیٹ نصب کریں اس سے نہ صرف سنک کی سطح پر خرونچوں سے حفاظت ہو گی بلکہ ٹوٹنے سے بھی بچت ہو گی۔ سنک کو صاف کرنے کے لیے سکاؤنگ پاؤڈر یا ایسڈ استعمال نہ کریں کیونکہ اس کے مسلسل استعمال سے سنک کی سطح پر داغ بن سکتے ہیں۔ آپ اس کی بجائے ڈش واش ڈٹرجنٹ استعمال کریں۔

بیکنگ سوڈا کا استعمال

سنک کی نالی/ ڈرین کو ساف رکھنا بہت ضروری ہے اگر یہ صاف نہیں ہو گی تو آپ کے باتھ روم کے سنک میں پانی جمع ہو جائے گا جو کہ گندگی پھیلانے کے ساتھ بدبو کا بھی باعث بنتا ہے ۔  اس لیے ان بدوں کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے سنک میں بالوں، صابن کی چکنائی اور دیگر چیزوں کی وجہ سے پانی بند ہو گیا ہے تو ڈرین کے ڈھکن کو اتار کر اس میں سے ملبہ نکال لیں اس کے علاوہ آپ کو اس ملبہ کو ساف کرنے کے لیے اور طریقہ بھی آزمانا چاہیے۔ وہ یہ کہ 1 کپ نمک کے ساتھ 1 کپ بیکنگ سوڈا اور 1/4  کپ ٹارٹر/پوٹاشیم ملائیں ۔ اب اس مرکب کو نالی میں ڈال کر اس کے اُوپر اُبلتا ہوا پانی ڈال دیں۔ اس سے آپ کے باتھ روم سنک کے اندر موجود ملبہ بال، صابن کی چکنائی اور دیگر اشیاء پانی کے ساتھ بہہ کر باہر نکل جائیں گی۔ اور سنک کا پانی بند نہیں ہو گا۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사