لکڑی کے نقش ونگار اور رنگ وروغن سے گھرکی تعمیروآرایش

Amjad Ali Amjad Ali
homify 러스틱스타일 정원
Loading admin actions …

لکڑی اور انسانی رہن سہن کی تاریخ ہم پلہ اور ہم عصررہی ہے۔ لکڑی سے گھروں کے درودیوار اورچھتوں سمیت فرنیچراور دیگر اوزار تیارکيے گیے جس سے انسانی تہزیب وتمدن پروان چڑھی اور بودوباش کی ترقی سے فن تعمیر اور انجینیری کی صنعت نے جنم لیا۔ گھروں کی تعمیراور خوبصورتی میں لکڑی کے کردارپر زیرنظرمضمون آپ کے ليے ہومی فايی کا تحفہ ہے۔

روایت کی امین

اس بنگلے میں ایک گوشہ اسطراحت تخلیق کیا گیا ہے، جسکا سارا حسن لکڑی کے ستونوں اور روایتی چھت میں پوشیدہ ہے۔ جسے گاوں کے ایک روایتی چوپال کی شکل دی گيی ہے۔ مگرجدت اور نفاست کا معیار دیکھيے کہ باغ کی تازگی سے لطف اندوزہونے کے ليے اسی چوپال کو شیشے کے ایک دیوان خانے میں ڈھال دیاگیا ہے۔ کیا آپ اس خیال کو اپنے تعمیری منصوبے میں شامل کریں گے؟

ذوق اور نفاست کا معیار

اعلی ذوق اور نفیس فنکاری کا شاہکار یہ نمونہ لکڑی کے استعمال اور روایات کی پاسداری کی اعلی مثال ہے۔ ایک بڑے لان میں اس قسم کے فن پارے تخلیق کرنے کے ليے ضروری ہے کہ لکڑی کو موسم کے دست برد سے بچانے کے ليے پالش کے ساتھ حفاظتی رنگ وروغن کی تہ بھی چڑھايی جايے۔

استقبالیہ کا انوکھا انداز

تصویر میں نظرآنے والا استقبالی دروازہ مکمل طورپر لکڑی سے بنا ہے جس کومضبوط ستونوں کے ساتھ مستحکم بیم کے ساتھ نصب کیا گیا ہے جو ایک شاندار خیال ہے۔ جسے نفیس کاریگری کے زریعيے قابل دید خوبصورتی دی گيی ہے۔

فطرت سے قریب تر

سرخ لکڑی سے فنکارانہ مہارت کے ساتھ تخلیق کی گيی سیڑھیاں، اسی رنگ کے ٹايل نما تختوں سے بنا فرش اور دروازے کمال ذوق اور خوش مزاجی کی نمايندگی کرتی ہے۔ تمام تر منظر میں لکڑی کی پالش اور چمک دمک انتہايی دیدہ زیب منظر پیش کرتی ہے۔

لکڑي کے ستون اور سہارے

ستونوں اور سہاروں کی تعمیر کے ليے دیار اور چیل کی مضبوط لکڑی سے استقادہ کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ اس نمونے میں واضح ہے۔ جس کے زریعيے جدید انداز میں ایک تاریخی اور پرانے روایت کو زندہ کرکہ اپنے ذوق کی تسکین کی گيی ہے۔ 

قابل رشک

معیاری لکڑی پر فنکارانہ مہارت اور نفاست کے مرصع اور منقش گلکاری اور نقش و نگار سے بنی چھت کی منفرد اور دلکش سیلنگ اپنی مثال آپ ہے۔ جس سے لٹکتا شاہی انداز کا ایک فانوس مزید خوبصورتی کا باعث ہے۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사