دھاریوں والا وال پیپر: افقی یا عمودی؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
Omexcon - Manhattan, pro-ambiente e.K pro-ambiente e.K 벽지 & 바닥
Loading admin actions …

دھاریوں والے وال پیپر لاؤنج، خواب گاہ اور راہ داری کے لیے بھی مقبول ہیں۔ وجہ؟ دھاریوں والی دیواروں کا رجحان کبھی ختم نہیں ہوتا تو یہ ہمیشہ کارآمد رہیں گی۔ اس لیے نہیں کہ یہ کبھی پرانی نہیں ہوتیں بلکہ اس لیے کہ یہ ایک نفیس اور کلاسک ماحول بناتی ہیں۔

مگر آپ چاہے کتنی بھی چالاکی سے انتخاب کرتے ہوں تمام رنگوں، ساختوں اور ممکنات کو دیکھنے کے بعد عین ممکن ہے کہ تمام تجاویز مل جل جائیں اور آپ سمجھ نہ پائیں کہ آپ پتلی دھاریاں چاہتے تھے یہ موٹی، مسلسل یا غیر مسلسل، ملتے جلتے رنگ یا مختلف؟ شک میں پڑنے کے بعد آپ کو یہ بھی شک ہو گا کہ آپ افقی دھاریاں چاہتے تھے یا عمودی۔ 

آخری مسئلے کا حل ہم آپ کو دینا چاہتے ہیں۔ تو کاغذ قلم اٹھائیں اور ہر قسم کی دھاریوں کے فرائد اور نقصانات لکھ لیں۔ کیا آپ تیار ہیں؟ تو شروع کرتے ہیں۔

عمودی بمقابلہ افقی

کبھی پرانی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ، دھاریاں سجاوٹ کو وہ اہم حصہ ہیں جو جگہ کو پھیلانے کا کام دیتی ہیں۔ ہلکے رنگوں اور آئینوں کے استعمال کے ساتھ یہ روشنی کا تاثر بھی دیتی ہیں۔ مگر ہر قسم کی دھاریاں ایک جیسا اثر پیدا نہیں کرتیں۔

عمودی دھاریاں نیچی چھت والے کمروں کے لیے بہت اچھی رہتی ہیں کیوں کہ ان کی وجہ سے چھت اپنی حقیقی اونچائی سے اونچی نظر آتی ہے۔ ایسا وال پیپر تب چنیں جب آپ جگہ کو پیارا بنانا چاہیں اور اس کی اونچائی کو بڑھا ہوا دیکھنا چاہیں۔ مگر، اگر آپ اپنے کمرے کو زیادہ کشادہ دیکھنا چاہیں تو افقی لکیریں بہت بہتر ہیں، کیوں کہ یہ جگہ کو پھیلا کر بڑا دیکھاتی ہیں۔

نفیس افقی دھاریاں

اگر آپ کے افقی لکیریں چننے کا فیصلہ کر لیا ہے تو آپ جانتے ہیں کہ ان کا بھی ہر ڈیزائندوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ یہاں ہم سب سے کلاسک انداز دیکھتے ہیں۔ ایک جیسی موٹائی اور چوڑائی کی حامل دو دھاریاں جن کے رنگ ایک دوسرے کے ساتھ جچتے ہیں اور فرق زیادہ پتا نہیں چلتا۔ یہ دونوں رنگ ہلکے ہیں جو ایک متوازن اور عمدہ ماحول بناتے ہیں۔ خاص کر تب جب درمیانے رںگ چنے جائیں جیسا کہ کتھئی، سرمئی یا سیاہ۔

چھوٹی اور بڑی جگہوں کے لیے

یہ شعاعیں جگہ کو پھیلاتی ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ انہیں چھوٹے کمروں میں ہی استعمال کریں گے۔ بڑے کمروں میں آپ زیادہ گہرے اور طاقت ور رنگ لگا سکتے ہیں۔ اس سے کمرہ آرام دہ اور خوشگوار لگے گا۔ مگر چھوٹے کمروں میں افقی دھاریوں کے رنگ دھیمے ہونے چاہیئں تا کہ مزید روشنی پھیل سکے۔

کچھ حصے پر

یہ سچ ہے کہ افقی لکیریں جگہ کو بڑا دکھاتی ہیں مگر آپ کو یہ بھی پتا ہونا چاہیے کہ اتنی لکیروں سے آپ کو کمرہ اصلی میں بڑا نہیں ہو جائے گا۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ نہ بھولیں کہ کم چیز دل کو بھاتی ہے مگر زیادہ بیزار کر دیتی ہے۔ اگر آپ ساری دیواروں کو افقی لکیروں سے بھریں گے تو اگر وہ بہت دھیمی نہ ہوئیں تو مکمل ماحول بدل جائے گا۔

اس کے بجائے یہ بہتر ہے کہ وال پیپر کے ساتھ ساتھ ایک دیوار کو مختلف رنگ میں رنگیں جو دھاریوں کو نمایاں کرے۔ ایک اور تجویز یہ ہے کہ اس تصویر کی طرح صرف دیوار کے نچلے حصے پر دھاریوں کا استعمال کریں۔ اس کا اثر ، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، خوشگوار ہو گا اور کمرہ بھرا ہوا نہیں لگے گا۔

رنگوں اور دھاریوں کے ذوق کے لیے

homify 클래식스타일 침실

جیسا کہ ہم کہہ چکے ہیں، چاہے آپ افقی دھاریاں چنیں یا عمودی، ان کے رنگ اور اقسام میں بہت سے انتخابات پائے جاتے ہیں۔ موٹی اور پتلی لکیروں کے ملاپ سے بے ترتیب لکیروں اور مختلف رنگوں تک۔ ان اندازون میں کھو جائیے مگر یاد رکھیے کہ اگر آپ کمرے کو پیارا بنانے کے لیے عمودی لکیریوں چن رہے ہیں تو آپ کو ان کی موٹائی کے بارے میں اچھے سے سوچنا ہو گا کیوں کہ زیادہ موٹی دھاریوں کا الٹا اٹر ہو گا۔

اور دھاریاں، یا کیا ہم تصویر چن لیں؟

اگر یہ مضمون پڑھنے کے بعد بھی آپ فیصلہ نہیں کر پائے کہ افقی دھاریاں چنیں یا عمودی تو یہ وقت ہے کہ آپ ان کا ملاپ کریں اور تصاویر چن لیں۔ یہ سادہ اور آرام دہ ڈیزائن بچوں کے کمرے کے لیے بہترین رہتا ہے، مگر یہ ان دوسرے کمروں کے لیے بھی اچھا ہے جنہیں ہم گھریلو او رخوشگوار بنانا چاہیں، جیسا کہ کچن۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: کھڑکیوں کی سلاخیں – حفاظت سے کہیں زیادہ۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사