۷ کچن جو بیرونی دنیا کے ساتھ خوبصورتی سے جڑے ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Full House Renovation with Crittall Extension, London, HollandGreen HollandGreen 인더스트리얼 주방
Loading admin actions …

کچن خود اپنی سلطنت آپ ہے مگر کھانا پکاتے ہوئے کوئی اچھا منظر سامنے ہونا اچھا لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے آج آپ کو دکھانے کے لیے چند بے مثال منصوبے ڈھونڈے ہیں جو کچن کو باغات سے جوڑتے ہیں۔ اگر آپ اپنے کچن کا اسٹائل اور ترتیب بدلنا چاہتے ہیں تو کچن پلانر کی مدد لینے سے پہلے ان حیرت انگیز جگہوں پر ایک نظر ڈالیے جر پرآسائش ٹیرس اور کھلی ہوا میں کھلتی ہیں، اور ہمارا خیال ہے کہ آپ کچھ مزید قدرتی حاصل کرنا چاہیں گے۔ اوہ! اور یہاں موجود سارے دلکش جزیروں پر نظر ڈالیے، جو منظر کے بعد اس مضمون کی جان ہیں۔

۱۔ نیا اور پرانا اکٹھا

یہ کچن ایک معما ہے! ایک ڈیزائن میں بہت سے انداز اکٹھے کیے گئے ہیں جو بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ شیشے کی جدید دیوار باغ کے بے شمار منظر فراہم کرتی شاندار نظر آتی ہے، مگر پھر سفید کھلے کاؤنٹر پر نظر جاتی ہے اور سادہ فرنیچر، کھلی اینٹوں کی دیواروں اور گول فانوسوں پر۔  روشندان موید روشنی کا اضافہ کرتا ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ آپ اسے بہت پسند کریں گے۔

۲۔ بڑے سے کمرے کی خوشی

یہ کچن بہت سے بھوکے لوگوں کا پیٹ بھرنے ے لیے بنایا گیا ہے۔ باہر کی جانب بنے کھلے کاؤنٹر کے ساتھ جگہ بند نہیں لگتی اور سامان سے بھرے ایک دیوار استعمال آسان بناتی ہے۔ لٹکتی روشنیاں بھی دیکھیے جو ہمیں ضرورت بھر چمکاتی ہیں۔

۳۔ سماجی جگہ کا پڑاؤ

ہمیں یہ کچن کچھ زیادہ ہی پسند لے۔ نہ صرف اس میں پورے خاندان کے لیے رکھی گئی بڑی سے میز کی جگہ ہے بلکہ اس کا انداز بھی منفرد ہے، جیسا کہ لٹکتی روشنیاں اور باغ کا جھلکتا منظر۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں ایک ٹیرس بھی ہے، تا کہ مزید مہمانون کی آمد سے مشکل نہ ہو اور اس کے فرینچ درواوے رابطہ آسان بنا دیتے ہیں۔

۴۔ دیہی حنت

حسین! اس کچن کے لیے آپ اور کون سا لفظ استعمال کر سکتے ہیں، جو دیہی یادگاروں اور کھانے کے بے شمار مواقع سے بھرا ہو۔ قدرتی پتھر کی دیواریں، لکڑی کے تختے اور کھلا ڈیزائن سب مل کر اپنائیت بھوا اور یادگار دیہی انداز بناتے ہیں۔ یہاں ایک انوکھی کھانے کی میز بھی ہے جو اسے مکمل کرتی ہے۔ خوبصورت!

۵۔ واپس قدرت کی جانب

ہمیں اس کچن کی یہ بات سب سے زیادہ پسند ہے کہ اتنا جدید اور نفیس ہونے کے باوجود یہ باہر کے سرسبز پودوں کے مناظر سے گھرا ہے۔ جگہ اس طرح ڈیزائن کرنے پر کچن کا توازن نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ آپ ٹیرس بھی دیکھ سکتے ہیں جو اچھے موسم والے دن میں کھانا کھانے کے لیے بہترین ہو گا۔

۶۔ دروازے کھولیے!

homify 컨트리스타일 발코니, 베란다 & 테라스

ہمارا خیال ہے کہ آپ میں سے بہت سے اس تجویز کو اپنانا چاہیں گے۔ سخت دیواروں کی جگہ مڑنے والے دروازے لگا کر کسی بھی کچن کا بیروین حصے سے رابطہ قا‏ئم کیا جا سکتا ہے اور ایسا کمرہ وجود میں آئے گا جو کشادہ، تازہ اور روشن لگے گا۔ ہمیں اس کا چھٹیوں والا انداز پسند آیا، آپ کا کیا خیال ہے؟

۷۔ خود میں خود بنا اور خاص

یہ خاص طور پر بنا کچن ہر موقع پر باغ سے جوڑے رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گيا تھا۔ اس کا ٹیرس کمرے کا حطہ بن جاتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اچھے موسم کا فائدہ اٹھانے کے لیے کھانے کی میز کرسیاں باہر لائی جاتی ہوں گی۔

اگر آپ مزید تجاویز کے متلاشی ہیں تو یہ آئیڈیا بک دیکھیے: یہ پڑھنے کے بعد آپ کچن سے اسفنج نکال باہر کریں گے۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사