کم قیمت میں کچن کو سدھارنے کے طریقے

Shenilashahzad Shenilashahzad
Residência MV praia, Maria Christina Rinaldi Arquitetos Maria Christina Rinaldi Arquitetos 에클레틱 주방
Loading admin actions …

یہ کوئ ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ایک اچھی وضع کا کچن نہ صرف چیزوں کے پارچہ بنانے کے لئے ھی نہیں بلکہ یہ گھر بھر کے لئے ایک  معاشرتی مرکز کا کام بھی دیتا ھے، ایسی جگہ جہاں دوست ملتے ھیں اور جہاں یادیں محفوظ ھوتی ھیں۔

بلاشبہ ایک خاص تاثر کو حاصل کرنے کی ضرورت ھے، مگر خوش قسمتی سے اس تاثر کو بنانے کے لئے کروڑوں روپے پر اعتماد کرنا ھی ضروری نہیں۔ چھوٹی مگر کارآمد تبدیلیاں کر کے آپ اپنے کچن کو400 پاؤنڈ سے بھی کم میں اسٹائل کر سکتے ھیں اور بالآخر ایک ایسے کچن کا لطف اٹھا سکتے ھیں جہاں درحقیقت  آپ اپنا وقت گذارنا چاھتے ھیں۔

1۔اپنے کیبنٹس کو نیا بنائیے

کیوں اور کیوں آپ کو ان کیبنٹس کو تبدیل کریںگے جس کا ڈھانچہ بالکل صحیح حالت میں ھے، جبکہ صرف کچھ پیسے خرچ کر کے آپ ان کو دوبارہ پینٹ کروا سکتے ھیں؟

صرف اتنا خیال رکھیں کہ آپ کو ان کو اچھی طرح سے دھونا پڑے گا اور پینٹ کا ڈبہ قریب لانے سے پہلے ایک تہہ پریئمر کی ضرور لگائیں۔اور یہ بھی یاد رھے کہ بھترین نتیجہ کے لئے آپ کو پینٹ کی دو تہیں لگانی ھونگی۔

جب کیبنٹس سوکھ جائے تو آپ کو کچھ نئے ھارڈوئیر اس میں ڈالنے ھونگے. دروازے کے نئے دستے اور درازوں کے نئے 

گھسیٹے  اچھا تاثر دینے کے لئے اور لمبا عرصہ چلنے کے لئے۔

2۔دیواروں کو پینٹ کریں

شائد دیواروں کو بھی چھیڑنا پڑے گا۔ ھیں ناں؟

دیواروں کو ایک نیا پینٹ دینا ایک پرانے کچن کو (یا کسی بھی جگہ کو )ایک نئ زندگی دیتا ھے، کیونکہ اس طرح کا پروجیکٹ آسان، جلد اور کم قیمت ھوتا ھے۔

3۔ایک روشن تاثر کو وجود میں لائیے

اپنے کھانا بنانے اور کھانا کھانے کی جگہووں کو شوخ رنگوں کی چیزوں سے توانائ دیجئے۔تیز رنگوں کے پیالے اور چھوٹی مشینوں سے آپ نظروں کو خیراں کرنے والا تاثر دے سکتے ھیں۔

اگر آپ خوش قسمتی سے کچن کے ایک ٹکڑے کے مالک ھیں ، تو اس میں ایسے رنگوں کا انتخاب کریں جو کچن کے دوسرے رنگوں سے میل کھاتا ھو۔اور پھر آدھا یا پورا گلوس پینٹ استعمال کرنے سے آپ کوئ بھی دھبہ آسانی سے صاف کر سکتے ھیں۔

4۔ اپنا علاقہ خود بنائیں

خود بنائے ھوئے کچن بہت مہنگے پڑتے ھیں مگر ایک پرانا ٹیبل یا ڈریسر استعمال کر کے آپ اپنے کچن کو اسٹائل بھی دے سکتے ھیں اور پیسے بھی بچا سکتے ھیں۔

قریبی گیراج سیل یا پرانے فرنیچر کی مارکیٹ میں ایسی چیزوں کو ڈھونڈنکالیے۔ پھر قریبی فرنیچر سپلائ اسٹور جا کر اوپری سطح کے لئے لکڑی کا ٹکڑا کٹوالیجئے۔اطراف اور پاؤں پر وھی رنگ لگائیں جو آپ کے کچن دوسرے سامان کے ساتھ مل جائے۔اوپر کے کاؤنٹر پپر دھبوں  سے بچاؤ کے لئے پراڈکٹ لگائیں۔

پیچھے کی دیوار

کیا آپ کو معلوم ھے کہ ایک بیک سپلاش آپ کے کچن کو روشن بنا سکتا ھے۔اور اگر آپ کے پاس یہ پہلے سے موجود ھے تو اس کو نیا بنانے کے بارے میں کیا خیال ھےــــ یہ تھوڑی سی محنت ، تھوڑے سے پیسوں اور تھوڑے سے وقت سے حاصل کیا جا سکتا ھے۔

اگر آپ ٹائلوں کا استعمال کرنے میں قطعی نہیں ھیں تو کسی پیشہ ور کی خدمات حاصل کریں۔ یا مارکیٹ سے چھیل کر چپکانے والے اسٹیکر لے لیں جو پیچھے کی دیوار پر ٹائل کا تاثر دے سکے۔

جس دیوار کو رنگ یا موٹف لگانا ھو اسے ناپنے کے بعد اچھی طرح دھو کر سکھا لیں۔پھر پیچھے کا حصہ چھیل کر اسٹیکر  دیوار پر چپکالیں۔

اچھی طرح دبا کر مضبوط کر لیں۔لیجیئے تیار ھے۔

6۔اپنے سنک کو تبدیل کر لیجئے

نا صرف ایک نئ سنک آپکے کچن کو ایک نیا تاثر دے گی بلکہ کام بھی اچھی طرح کرے گی۔ اگر آپ پانی کی ٹوٹنی کو بدلنا چاھتے ھیں ،تو پرنی والی ٹوٹنی نکال دیں،پھر کیلوں کے نشان کسی گتے کے ٹکڑے پر اتارلیں اور یہ ساتھ لے  کر نئ ٹوٹنی لینے جائیں ۔اس طرح آپ ایسی ٹوٹی لینے سے بچ جائیں گے جو آپکی سنک پر فٹ نہ ھو۔

7۔ فرش کو ڈھانپ دیں

ایک پرانا فرش پورے کچن کے تاثر کو خراب کر دیتا ھے۔ اسلئے بہتر ھے اپنے کچن کے فرش کو کسی چھوٹے سے قالین کے ٹکڑے ڈھانپ دیں اگر پورے فرش کو جدید کرنا مستقبل قریب میں آپ کے پلان کا حصہ نہیں ھے۔

مختلف سائز،رنگ اور اسٹائل میں موجود قالین کے ٹکڑے آپکے کچن کی جگہ کو نا صرف سدھاردینگے بلکہ آپ کو 400 پاؤنڈ سے زیادہ تک کی بچت بھی ھوگی۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사