کشادہ گھروں کے لئے دروازے اور کھڑکیوں کے ۶ بہترین آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
RESIDENCIA NUÑO, Excelencia en Diseño Excelencia en Diseño 모던스타일 창문 & 문
Loading admin actions …

دروازے اور کھڑکیاں کسی بھی گھر میں روشنی، تازگی اور ہوا کا سب سے اہم ذریعہ ہوتے ہیں۔ اور کیسا رہے اگر وہ ذریعہ خوبصورتی بھی لئے ہمارے سامنے موجود ہمارے گھر کی دلکشی میں اضافہ کر رہا ہو؟ آپ بھی سوچ رہے ہونگے کہ دروازے اور کھڑکیوں کے بھی ایسے کون سے ڈیزائنز ہوتے ہیں جو کشادہ گھروں کو شاندار بنا دیتے ہیں؟ لیکن یقین مانیں ایک بار آپ اس مراسلے کو پڑھیں آپکو قائل نہ کرلیا تو کہیے گا!

۱۔ معیاری لکڑی

آپکے گھر میں معیاری لکڑی سے بڑا سا بیرونی دروازہ بنائیں جو آپکے گھر کی عمارت سے کچھ فاصلے پر ہو تاکہ آپ عمارت اور دروازے کے درمیان فاصلے پر باغ یا بیٹھک کے لئے کرسیاں اور میز لگا سکیں جس سے آپکا گھر نہ صرف بڑا اور وسیع محسوس ہوگا بلکہ گھر میں تازگی کی وجہ میں بھی اضافہ ہوجائیگا۔

۲۔ جدید اور خوبصورت

یہ ایک اور بےمثال آئیڈیا بیرونی دروازے کا جو مفید ہونے کے ساتھ ساتھ جدید اور خوبصورت بھی ہے۔ اس دروازے کا کھلنے کا طریقہ اسے اور بھی زیادہ جدید بنا رہا ہے اور اس کے گرد لگا شیشا اندر موجود میزبان کو آپنے مہمانوں کو دیکھنے میں آسانی پیدا کریگا۔ اور اگر اس دروازے میں اور مضبوطی اور دلکشی ایک ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں تو دروازے کے فریم کو سفید ماربل کا بنا دیں جس سے آپکے گھر کا دروازہ صرف مہمانوں اور جاننے والوں کے لئے کھلا کریگا نہ کہ چوروں اور لوٹیروں کے لئے۔

۳۔ واضح اور ہوادار

اگر آپکا گھر اتنا وسیع ہے کہ اس میں باغ بھی موجود ہے تو بس آپنے گھر کے اس حصے کی دیواریں ہٹا کر ساری جگہ میں شیشے کی کھڑکیاں اور دروازے بنا دیں۔ مثال کے طورپر اس تصویر کا حوالہ لے سکتے ہیں اور چاہیں تو آپنے معمار کی مدد بھی۔ لیکن ہمیں یقین ہے آپکا معمار بھی اس آئیڈیے کو بے حد پسند کریگا او کیوں نہ کرے؟ یہ آئیڈیا ہوا ،تازگی اور نفاست سب ہی معنوں میں کامل ہے۔

۴۔ اعلیٰ ترین

ایک اور شاندار دروازہ اور کھڑکی تو بے مثال ہے! دیکھیں اس الگ سے بنائی گئی چھت اور ستون کے سائے میں یہ دروازہ اور اسکے برابر میں موجود دو مصنوعی گلدان کیا شاندار وضع پیش کر رہے ہیں۔ اور اس کھڑکی کو تو دیکھیں جس میں لکڑی کا تھوڑا استعمال اور شیشے کا زیادہ استعمال اسکی خوبصورتی اور کارآمدگی میں کیسے اضافہ کر رہا ہے۔ جدیدیت اور فائدہ ایک ساتھ!

۵۔ سفید رنگ

کیا آپ اپنے گھر کے انٹیرئیر میں ہلکے یا سفید رنگ کا استعمال بہت زیادہ پسند کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو بس سمجھ لیں یہ دروازے اور کھڑکیوں کا اسٹائل آپکے لئے ہی ہے۔ سفید لکڑی کی فریم کے اندر ڈبے کی شکلوں میں شیشے کا استعمال بظاہر بہت قدیم محسوس ہو رہا ہے لیکن روشنی اور تازگی کے لحاظ سے بہت بہترین ہیں۔ کھڑکیاں تو جیسے بیرونی موسم اور مناظر کا لطف آپکے لئے گھر بیٹھے ہی اندر لے آئی ہیں۔ قدیم ہے لیکن اعٰلی ہے!

۶۔ سیاہ لیکن جدید

سیاہ رنگ کا جدید اور شاندار دروازہ شاید ہی آپ میں سے کوئی ہوگا جسے پسند نہیں آیا ہوگا۔ بڑا، وسیع اور شاندار ڈیزائن کے ساتھ جو دل ہی جیت لے! اس میں موجود ڈیزائن کے ذریعے باآسانی باہر آئے انسان یا گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے چوروں کے داخلے پر بھی نظر رکھی جا سکتی ہے اور اگر آپ چاہیں اس دروازے کی فریم میں سفید رنگ کے بجائے سرمئی رنگ بھی کر سکتے ہیں وہ بھی بہت خوب جچیگا آپ کے اس دلکش دروازے کے ساتھ۔

کیا آپ سجاوٹ کے بارے میں اور جاننا چاہتے ہیں؟ تو پڑھیں: دیواروں کی سجاوٹ کے وقت زیر غور لانے والی ۸ چیزیں

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사