چوروں کو متوجہ کرنے والی 5 غلطیاں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Haus B in Waiblingen, bohnarchitektur bohnarchitektur 모던스타일 창문 & 문
Loading admin actions …

اپنے گھر کی حفاظت آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ صدر دروازے کو تالا لگا دینا آپ کے گھر کی حفاظت کے لیے کافی ہو گا، تب تو یہ مشورے بنے ہی آپ کہ لیے ہیں۔ ان کی مدد سے آپ چوروں کو اپنے گھر سے دور رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

ان مشوروں کو پڑھنے کے بعد آپ ان غلطیوں سے بچ سکتے ہیں جو آپ کے گھر کو غیر محفوظ بناتی ہیں

1- دروازوں اور کھڑکیوں کی غیر تسلی بخش حفاظت

ہم سب کے دروازے تو تالوں سے محفوظ ہوتے ہیں مگر کس کس کے پاس دھرے تالے والی کھڑکیاں موجود ہیں؟ آج ہی کسی پیشہ ور تالہ ساز سے رابطہ کر کے جدید اور محفوظ تالوں کا انتظام کریں جو آپ کے گھر سے مطابقت رکھتے ہوں.

2- انتباہی نظام کی غیر موجودگی

homify 조립식 주택

بہت کم لوگ گھر کی حفاظت کے لیے انتباہی نظام لگانے پر خرچہ کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی بنگلے یا پر آسائش اپارٹمینٹ میں رہتے ہیں تب تو اس نظام کو اپنے گھر میں ضرور لگوائیں، اس سے آپ اپنی طویل غیر حاضری میں پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

3- خالی گھر کا تاثر دینا

چوروں کا سب سے پسندیدہ نشانہ خالی گھر ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گھر کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو کسی بھی طرح اپنے گھر کے مصروف ہونے کی نشاندہی کریں۔ مثلا بتیاں جلا کر رکھیں، ریڈیو چلاۓ رکھیں یا اپنی گاڑی گھر کے سامنے کھڑی رکھیں تاکہ چور گھر میں لوگوں کی موجودگی کے خیال سے انر گھسنے کی ہمت نہ کر سکیں

4- اپنے پڑوسیوں کو نظر انداز کرنا

کبھی کبھی آپ کو طویل عرصے کے لیے اپنے گھر سے غیر حاضر رہنا پڑ جاتا ہے۔ اس صورت میں پڑوسی آپ کے کام آ سکتے ہیں۔ اپنے پڑوسیوں سے جان پہچان بڑھائیں اور ایک دوسرے کی مدد کی حامی بھریں۔ آپ کی غیر موجودگی میں پڑوسی آپ کے گھر کا خیال رکھیں گے۔

5- یکساں عادات رکھنا

ایک ہی طرح کی عادات جن میں تبدیلی کم ہی آتی ہو، آپ کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتیں ہیں۔ اپنے آنے جانے کے اوقات میں تبدیلی لاتے رہنا چاہیے مثال کے طور پر دیر سے گھر سے نکلیں یا جلدی واپسی کر لیں۔ اس طرح سب کو پتہ رہے گا کہ آپ کسی بھی وقت گھر واپس آ سکتے ہیں۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사