آپ کے کچن کے کونوں سے فائدہ اٹھانے کے ۸ طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Better Home Interior Design의 스칸디나비아 사람 , 북유럽
Loading admin actions …

باورچی خانے میں فالتو کونوں کو اکثر نظر اندازِ کر دیا جاتا ہے۔ یہ کونے کچن کی کشش کو کم کر دیتے ہیں اور چاہے آپ کتنی بھی رقم خرچ کر لیں کوئی نہ کوئی کونا خالی بچ ہی جاتا ہے۔ تو آپ کو اِس بارے میں سوچنا چاہیے اور اس کونے کو باقی کچن کا حصہ بنانا چاہیے۔ زیادہ تر فالتو کونوں میں فالتو سامان ہی ٹھونس دیا جاتا ہے مگر آپ کو اچھے سے تحقیق کر کے انہیں کارآمد بنانا ہو گا۔ ہم آپ کے لیے ایسی شاندار تجاویز لے کر آئے ہیں جو آپ کو ان کونوں سے نمٹنے میں مدد دیں گی۔ ہماری ان خوبصورت کچن کی تجاویز سے مستفید ہونے کو تیار ہو جائیے جو اسے آپ کے گھر کا سب سے پسندیدہ حصہ بنا دیں گی۔

۱۔ عمدہ شیلف

کچن کے کونوں کو استعمال میں لانے کا ایک اچھا راستہ لمبائی میں ایک شیلف لگانا ہے۔ اِس الماری کا رنگ اور مواد کچن کے باقی سامان جیسا ہی رکھیں۔ اِس میں پیارے سے برتن یا کچھ ایسے لوازمات رکھیں جو اِس کونے کی شان بڑھا دیں۔ اِس طرح آپ کو کچن کا وہ فالتو کونا بغیر کسی دقت کے اس کا حصہ بن جائے گا۔

۲۔ کچن کے شیلف

homify 인더스트리얼 주방

اگر آپ کے کچن کا کاؤنٹر ایک دیوار کے ساتھ لمبائی میں جڑا ہوا ہے تو اس کے اوپر اسی لمبائی کا ایک افقی شیلف بنا دینا اچھا رہے گا۔ یہ سجاوٹ آپ کے کچن کو سجاوٹ کے ساتھ ساتھ فعالیت کا عنصر بھی مہیا کرے گی۔ خاص قسم کی روشنیاں چن کر اپنے کچن کو خوبصورت بنائیں۔

۳۔ کچن کے آلات

کچن کے کونوں کو بےکار کیوں چھوڑا جائے جب ان میں ضروری بجلی سے چلنے والے آلات رکھے جا سکتے ہیں؟ ایک لکڑی کا سانچہ لے کر آپ اپنا سامان رکھنے کے لیے مختلف شکلوں کی جگہیں بنا سکتے ہیں۔ اس کونے کے قریب بجلی کے ساکٹ کی موجودگی کا تعین کرنا مت بھولیں۔ اِس طرح آپ کو وہ کونا نہ صرف جمالیاتی طور پر حَسِین بلکہ کارآمد بھی بن جائے گا۔

۴۔ لوازمات کی نمائش کرنے کی جگہ

آپ ان فالتو کونوں میں اپنے لوازمات اور پسندیدہ آرائشی ٹکڑوں کی نمائش کر سکتے ہیں۔ یہ کونا ایک اچھا استعمال پیش کرتے ہوئے کچن کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

۵۔ کچن

اگر آپ کچن کی کسی بھی جگہ کو خالی نہیں چھوڑنا چاہتے تو آپ کو انگریزی حرف L کی طرح کے کاؤنٹر کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ اِس ل کے کونے کو آپ نلکے اور سنک لگا کر استعمال میں لا سکتے ہیں۔ اِس طرح آپ فالتو کونوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے کچن کے زیادہ سے زیادہ حصے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

۶۔ چھوٹے کچن

چھوٹے کچن میں اس کے کونے بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ آپ ان کونوں میں کچن کے بڑے بڑے سامان کے درمیان سَجاوَٹی ٹکڑے یا برقی آلات رکھ کر انہیں دلکش بنا سکتے ہیں۔ چھوٹے کچن کے لیے یہ کونے رحمت کے مترادف ہوتے ہیں۔ 

آپ اپنی پسند کی وجہ حاصل کرنی کے لیے کوئی ڈیزائنر بھی ہائر کر سکتے ہیں۔

۷۔ درازیں

اگر آپ کے کچن میں کوئی فالتو کونا ہے تو آپ اِس میں درازیں لگا کر اسے سامان رکھنے کی ایک بہترین جگہ بنا سکتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی ایک دوسرے کے اوپر لگی درازیں نہایت کارآمد ہوتی ہیں اور سامان رکھنے کے لیے بہت سی جگہ فراہم کرتی ہیں۔

۸۔ کچن

بےکار کونے سے مکمل طور پر بچنے کے لیے وہاں اپنے چولہا رکھ دیں۔ کونوں میں چمنی اور چولہا رکھ کر آپ کچن کے ہر حصے کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔ نفیس سجاوٹ اِس جگہ کی قدر و قیمت میں اضافہ کرتی ہے۔ 

کچن کو مزید بہتر بنانے کے لیے دیکھئے: باورچی خانے کے لیے ایسی تجاویز جن کے لیے آپ کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사